![]() |
اسلام آباد - حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل پر بھی 12 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے لیٹر کمی کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت اب 270 روپے ہوگی۔ وفاقی وزیر کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 30 روپے کی کٹوتی کے بعد اب نئی قیمت 258 روپے فی لیٹر ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ مٹی کا تیل اب 12 روپے کمی کے بعد 164.07 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے کمی کے بعد 152.69 روپے فی لیٹر ہو جائے کا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد اسحاق ڈار نے ٹرانسپورٹرز سے کرایوں میں کمی کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ