![]() |
کراچی: عالمی وبا کورونا کا شکار ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان ندا یاسر نے خرابی صحت کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کی تردید کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ اللہ کے فضل و کرم سے میں بلکل خیریت سے ہوں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کے آخر میں عالمی وبا کورونا کی تصدیق کرنے والی میزبان کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ میزبان اور ان کے شوہر یاسر نواز میں کورونا کی علامات شدید ہونے پر طبیعت بگڑ گئی ہے۔
سوشل میڈیا میں گردش کرتی ہوئی ویڈیوز میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یاسر نواز کے مقابلے ندا یاسر کی طبعیت زیادہ خراب ہوچکی ہے، تاہم ایسی ویڈیوز میں کوئی مستند ذریعہ نہیں دیا گیا تھا۔
اپنی صحت سے متعلق افواہیں پھیلنے کے بعد ندا یاسر نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں یہ وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ اللہ کے فضل و کرم سے میں بلکل خیریت سے ہوں۔
صحت سے متعلق خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے تمام اہل خانہ کی صحت ٹھیک ہے جبکہ وہ گھر پر ہی ہیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ اللہ کے شکر اور مداحوں کی دعا سے وہ بلکل ٹھیک ہیں اور ان کی صحت سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداح ان کی صحت سے متعلق جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ