اسلام آباد میں ایرانی ثقافتی قونصیلیٹ کے زیر اہتمام امام خمینی کی برسی کے موقع پر "محفل تجلیل و تکریم" سیمینار کا انعقاد
امام خمینی نے اپنی تحریک سے عالمی استعماریت کو شکست دی،علامہ امین شہیدی
مسلمان اپنے آپ کو تبدیل کریں تو پوری دنیا کو تبدیل کیا جاسکتاہے، علامہ افتخار نقوی
اسلام آباد - اسلام آباد میں امام خمینی کی برسی کے موقع پر "محفل تجلیل و تکریم" سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ امام خمینی نے انقلابی تحریک سے ثابت کیا کہ اسلام آج بھی جدید دور میں بھی قابل عمل دین ہے۔ اسلام آباد میں ایرانی ثقافتی قونصیلیٹ کے تحت امام خمینی کی چونتیسویں برسی کے موقع پر منعقدہ سیمینار بعنوان محفل تجلیل و تکریم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا امام خمینی نے اپنی تحریک سے استعماریت کو شکست دی۔
انہوں نے کہا آج سے چونتیس سال قبل انہی ایام میں ایرانی عوام نے ایک عظیم ،جرأت مند، نڈر ، اتحاد کے علمبردار، سیاسی، مذہبی اور عارف، عظیم مرجع تقلید اور بانی انقلاب اسلامی کو اپنے ہاتھوں سے سپرد خاک کیا اور آج اسی موقع پر ہم ان کی یاد منانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں ۔ امام خمینی ؒ دنیا کی تاریخ کی ایک منفرد شخصیت ہیں جنہوں نے عالم اسلام بالخصوص عوامی حقوق کے لیے بہت بڑا انقلاب برپا کیا۔ اپنی گرانقدر خدمات کی وجہ سے انہوں نے عالم اسلام میں ایک متاثر کن امیج چھوڑا ، اسی وجہ سے آپ کی برسی منانا ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
سابق رکن اسلامی نظریاتی علامہ سید افتخار حسین نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام خمینی کا انقلاب مسلمان قوم کو یہ پیغام دیتا ہے کہ اگر مسلمان اپنے آپ کو تبدیل کرین تو پوری دنیا کو تبدیل کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب ایران اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام دشمن عناصر کو شکست دینے کا ایک ہی طریقہ پے کہ اتحاد اور ایک ہی رہبر کی رہنمائی میں چلنا ہوگا۔
سیمینار سے پاکستان میں ایرانی ڈپٹی سفیر نبی شیرازی، ثقافتی قونصلر احسان خزاعی، قاری بزرگ شاہ الازہری، علامہ انیس الحسنین اور دیگر نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ ثقافتی قونصلر احسان خزاعی نے اپنے خطاب میں شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی ؒ دنیا کی تاریخ کی ایک منفرد شخصیت ہیں جنہوں نے عالم اسلام بالخصوص عوامی حقوق کے لیے بہت بڑا انقلاب برپا کیا۔
سیمینار سے خطاب میں دیگرمقررین نے اپنی تقاریر میں مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ قرار دیا اور اس کے حل کے لیے امام خمینی ؒ کے افکار کی روشنی میں مسلمانوں کو متحد ہونے کیلئے تاکید کی ۔علماء اور دانشوروں نے مزیدکہا کہ ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای بھی امام خمینیؒ کے افکار کی پیروی کرتے ہوئے وحدت اسلامی پر زور دےبرہے ہیں اور برادران اہل سنت کے مقدسات کے احترام کے حوالے سے فتویٰ دے کر امت اسلامی کو یکجا کرنے کےلیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ