اسلام آباد - پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے پراجیکٹ پاکستان انفارمیشن سینٹر کے زیر اہتمام اسلام آباد /راولپنڈی کے اکنامکس رپورٹرز کی استعداد کار کو بڑھانے کے حوالہ سے دور روزہ تربیتی ورکشاپ جمعہ کو ختم ہوگئی۔
اکنامکس رپورٹنگ کی ورکشاپ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں معروف صحافی مہتاب حیدر نے بجٹ کی تیاری اور اس میں فنانس ڈویژن اور ایف بی آر کے کردار اور بجٹ کی بنیادی خصوصیات ، قرضوں اور خسارے کے بارے میں تفصیلی پریزیٹیشن دی اور ورکشاپ کے شرکاءکو متذکرہ بالا امور کے بارے میں اعداد وشمار اور حقائق کو ترتیب دے کر خبر بنانے کے تیکنیکی امور بارے بتایا۔
بعد ازاں دوسرے سیشن میں معروف صحافی افضل باجوہ نے سرمایہ کاری کی مارکیٹ ، براہ راست سرمایہ کاری ، روزانہ کی تجارتی سرگرمیوں ، آئی پی اوز کامرس و اکنامکس رپورٹنگ کے تجزیہ جات کی سوجھ بوجھ اور انہیں قابل فہم بنانے کی ضرورت و اہمیت کے بارے میں پریزینٹیشن کی مدد سے لیکچر دیا۔ دوران ورکشاپ شرکا کو اجناس ، توانائی ، غیر ملکی زرمبادلہ اور مارکیٹ میں طلب و رسد کے باعث نرخوں میں کمی بیشی کے امور میں خبروں کی اہمیت اور رپورٹنگ کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا۔ ۔
تمام سیشنز کے آخر میں سوال و جواب ہوئے۔ اس موقع پر مہتاب حیدر ، اورافضل باجوہ کو یادگاری سوونیئر بھی پیش کئے گئے۔ورکشاپ میں راولپنڈی اسلام آباد کے اکنامک رپورٹرز، نیوز ایجنسیوں کے رپورٹرز اور افسران تعلقات عامہ اور خواتین صحا فیوںنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ ا س سے قبل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی ملک کے سا ت بڑے شہروں میں قائم پاکستان انفارمیشن سنٹرز کے ذریعے ملک کے طول و عرض میں تقریباً (10000) دس ہزار سے زائد صحافیوں کی پیشہ ورانہ امور میں بہتری کے لئے ٹریننگز کرائی گئی ہیں۔پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے پراجیکٹ پاکستان انفارمیشن سینٹر کے زیر اہتمام اب تک 35 ٹریننگ ورکشاپس منعقد کی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ
پاکستان انفارمیشن سینٹر کے زیر اہتمام صحافیوں کے لئے دور روزہ تربیتی ورکشاپ کے موقع پر شرکاء کا گروپ فوٹو |