Thursday, 20 January, 2022
حوا کی بیٹی

حوا کی بیٹی
تحریر: علینا کمیر

کیا قسمت پاتی ہے یہ حوا کی بیٹی 

پیدا ہوتے ہی رحمتیں لاتی ہے یہ حوا کی بیٹی

اپنا رزق، اپنی قسمت اپنے ساتھ لاتی ہے يہ حوا کی بیٹی 

خُدا کی رحمتوں سے مالا مال  ہوتی ہے یہ حوا کی بیٹی 

چھوٹی چھوٹی خواہشوں کے حاصل ہونے  سے خوش ہو جاتی ہے یہ حوا کی بیٹی 

پھر اپنا سب کچھ  وار دیتی ہے یہ حوا کی بیٹی

چھوٹے ہونے سے بڑے ہونے تک اپنے بابا کی جان ہوتی ہے یہ حوا کی بیٹی 

چھوٹی سی چوٹ لگ جانے پر گھر کو سر پر اٹھا لیتی ہے یہ حوا کی بیٹی 

بہت نا زک دل کی مالک ہوتی ہے یہ حوا کی بیٹی

ایک ننی سی جان ہوتی ہے یہ حوا کی بیٹی 

کون کہتا ہے یہ بوجھ ہوتی ہے دھرتی پر؟

کون کہتا ہے اس کی پیداۂش باعثِ شرمندگی ہے؟

کیوں اس کی پیداۂش پر کچھ گھروں میں ماتم کیا جاتا ہے؟

کیوں آج بھی ‌ان کو ذندہ دفن کیا جاتا ہے؟

اس پھول کی مانند ننی جان کو کیوں چوتھی بیٹی ہونے پر تانے دیے جاتے ہیں؟

پھر اپنے مقصد اور حصول کے تحت بیاہ دیا جاتا ہے اس حوا کی بیٹی کو 

پھر اپنے لبوں کو سی کر، دل پر پتھر رکھے اپنی نئی ذندگی کا  آغاز کرتی ہے یہ حوا کی بیٹی 

کۂی مشکلات سہتی ہے یہ حوا کی بیٹی 

اور مشکلات سہتے سہتے نازک سے خود کو پتھر بنا لیتی ہے یہ حوا کی بیٹی 

ہر مشکل گھڑی میں اپنوں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے یہ حوا کی بیٹی 

مشکلات پڑنے پر اپنوں کی ڈھال بن جاتی یے یہ حوا کی بیٹی 

تب اپنوں کے لیے قربانی  دینے سے بھی نہیں ڈرتی یہ حوا کی بیٹی 

کہاں نازک سے آج یہاں تک کا سفر طے کر لیتی ہے یہ حوا کی بیٹی 

دیکھتے ہی دیکھتے کتنی بدل جاتی ہے یہ حوا کی بیٹی

اور آخر کار یہ طویل سفر طے کرنے کے بعد مٹی ہو جاتی ہے یہ حوا کی بیٹی

 

کوئی یاد رکھے یا نہ رکھے اس حوا کی بیٹی کو مگر کچھ ایسی باتیں ضرور چھوڑ جاتی ہے یہ حوا کی بیٹی  کہ اُس کے مٹی ہو جانے کے بعد اُس کی نسل اور لوگ اُسے فراموش نہیں کر سکتےـ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کاشاعر، بلاگر یا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ بھی ہمارے لیے کالم / مضمون یا اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر اور مختصر تعارف کے ساتھ info@mubassir.com پر ای میل کریں۔ ادارہ

 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  56638
کوڈ
 
   
مقبول ترین
نیشنل اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز (ایس ایم ای ڈی اے) پالیسی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ صدی میں ایک مرتبہ ایسی صورتحال ہوتی ہے، عالمی مالیاتی ادارے (ڈبلیو ایچ او) سمیت دیگر اداروں نے تسلیم کیا
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں 15 افسران کو معطل کرکے انضباطی کارروائی کا حکم جاری کردیا۔ میڈیا کے مطابق سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری میں متعدد افراد کی اموات پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔ میڈیا کے مطابق مری اور گلیات میں شدید برفباری اور ٹریفک جام کے باعث سردی سے ٹھٹھر کر مرنے والے افراد کی تعداد 21 ہوچکی ہے
مری میں برفباری میں پھنسے 21 سیاح شدید سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ وزیرداخلہ شیخ رشید نے فوج اور سول آرمڈ فورسز کو طلب کرلیا ہے۔ملک کے پُرفضا مقام مری میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں سیاح پھنس کر رہ گئے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں