Friday, 02 June, 2023
اسرائیل کی غزہ پر بمباری، شہدا کی تعداد 35 ہوگئی

اسرائیل کی غزہ پر بمباری، شہدا کی تعداد 35 ہوگئی

مقبوضہ بیت المقدس - اسرائیل نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں روز بھی غزہ کے مختلف مقامات پر بمباری کی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی فورسز کے طیاروں نے گنجان آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔اسرائیل فوج کی بمباری سے غزہ کی پٹی میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول کر نہتے فلسطینی مردوں، خواتین اوربچوں پر انسانیت سوز تشدد کیا۔ متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

اسلامی جہاد تحریک کے مطابق اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک 6 رہنماؤں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ پانچ روز سے جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 6 بچوں سمیت 35 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  38442
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت کے بعد غزہ کی جانب سے یروشلم پر راکٹ حملے کیے گئے ہیں جس کے جواب میں اسرائیل نے بھی غزہ پر فضائی حملہ کردیا، نتیجے میں تین بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے
سعودی حکومت نے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے رواں برس حاجیوں کی تعداد کو نہایت مختصر ترین رکھنے پر غور شروع کردیا ہے۔ تمام ممالک کے حج کوٹہ کو 20 فیصد تک کرنے کا امکان ہے۔

مقبول ترین
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی پینک ختم ہونے کے بعد اچھے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے، ہم چاہتے ہیں آج آٹا 35 روپے اور چینی 52 روپے کلو ملے۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شر پسند جناح ہاؤس سے لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے ہیں جسے آرمی برآمد کرے گی، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ملے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ظہور پیلس سے گرفتار کیا ہے، آپریشن کی قیادت اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر عمران ملک کررہے تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں