Friday, 29 March, 2024
صحافی خاشقجی کے بیٹوں نے دباؤ میں آکر قاتلوں کو معاف کر دیا

صحافی خاشقجی کے بیٹوں نے دباؤ میں آکر قاتلوں کو معاف کر دیا
فائل فوٹو

ذرائع کا کہنا ہے سعودی عرب کے دباؤ کی وجہ سے صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا ہے۔ جمال خاشقجی کے بیٹوں نے اس بات کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صالح خاشقجی نے لکھا:’بابرکت مہینے(رمضان) کی اس بابرکت رات کو ہم نے خدا کا قول یاد کیا کہ اگر ایک انسان معاف کرتا ہے اور مفاہمت کرتا ہے تو اس کا اجر اسے اللہ دیتا ہے۔‘

انھوں نے مزید لکھا: ’اسے لیے ہم، شہید جمال خاشقجی کے بیٹے اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کیا اور ہم خدا سے اس کا اجر مانگتے ہیں۔‘

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم جمال خاشقجی کے بیٹوں صالح اور عبداللہ نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ رمضان کی مقدس راتوں میں انہوں نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے صحافی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ اختلاف رکھنے والے سعودی صحافی اور نقاد جمال خاشقجی کو دو اکتوبر کو ترکی کے دارالحکومت استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے میں نہایت بے دردی سے قتل کرکے ان کی لاش ٹکڑے ٹکڑے کردی گئی تھی۔

بعدازاں ان کی لاش کے ٹکڑے ترکی میں تعینات سعودی سفیر کے گھر کے باغیچے سے برآمد ہوئے۔

دوسری طرف سعودی حکومت اٹھارہ روز تک خاموش یا قتل سے انکار کرتی رہی یہاں تک کہ ترکی کی انٹیلی جینس اور سی آئی اے نے اس بات کی تائید کردی تھی کہ جمال خاشقجی کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حکم پر قتل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی عدلیہ نے دسمبر 2019 کو خاشقجی قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قتل میں ملوث پانچ افراد کو سزائے موت اور تین افراد کو قید کی سزا سنائی تھی۔

جمال خاشقجی کیس پر کام کرنے والی اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ایگنس کیلامارڈ نے مطالبہ کیا تھا کہ اس قتل کے حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی تفتیش کی جائے۔

سعودی ولی عہد نے اس واقعے سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کیا تھا تاہم انھوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب کے رہنما کی حیثیت سے وہ اس کی ’پوری ذمہ داری قبول‘ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ جمال خاشقجی کے دونوں بیٹے سعودی عرب میں ہی مقیم ہیں اور ان پر اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کرنے کے لئے سخت دباو تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولیعہد بن سلمان کے حکم پر جمال خاشقجی کو قتل کیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  29495
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
انصار اللہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شمال میں میزائل حملہ کیا ہے جبکہ سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
عراق کے سیاسی و مذہبی رہنما مقتدی الصدر نے عراق سے امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے انخلا پر سخت الفاظ میں تاکید کی ہے۔ امریکہ جنگ و دہشت گردی سے اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے۔
سعودی حکومت نے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے رواں برس حاجیوں کی تعداد کو نہایت مختصر ترین رکھنے پر غور شروع کردیا ہے۔ تمام ممالک کے حج کوٹہ کو 20 فیصد تک کرنے کا امکان ہے۔
صنعا: سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن کے خلاف جاری جنگ میں متعدد بار سیز فائر کے اعلان کے باوجود سعودی حملے جاری ہیں۔ سعودی عرب کے جارح اتحاد نے مغربی یمن کے الحدیدہ صوبے پر توپخانے سے شیلنگ کر کے بیس افراد کو شہید اور زخمی کر دیا ہے۔

مقبول ترین
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، پاکستان نے حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے کارروائی کی۔
پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں