![]() |
سرینگر - بھارتی کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید دو نوجوان شہید کردیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے آری گام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
آخری اطلاعات ٹخ علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ فوجیوں نے گزشتہ روز بھی ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں پرتشدد آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو شہید کر دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ