Friday, 02 June, 2023
وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر عبدالقیوم نیازی مستعفی ہو گئے

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر عبدالقیوم نیازی مستعفی ہو گئے

 اسلام آباد - وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اپنا استعفیٰ بجھوا دیا۔ سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ وزارت عظمی آپ کی امانت تھی آج واپس کر رہا ہوں۔

عبدالقیوم نیازی نے تمام حقائق سے عمران خان کو گزشتہ روز ملاقات میں اپنے خلاف سازش اور مبینہ ڈیل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا تھا۔

قبل ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والے چار وزراء و ایک مشیر کو عہدوں سے برطرف کر دیا۔

برطرف وزراء میں سینیئر وزیر تنویر الیاس، عبدالماجد خان، خواجہ فاروق احمد، علی شان سوہنی و مشیر چوہدری محمد اکبر شامل ہیں، وزیراعظم ہاؤس نے چاروں وزراء و مشیر کی برطرفی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹفیکیشن کے مطابق مذکورہ وزراء کو مس کنڈکٹ، بد عنوانی اور مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے برطرف کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 12 اپریل کو آزاد کشمیر میں حکمران جماعت کے 25 ممبران قانون ساز اسمبلی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے عدم اعتماد کی تحریک کی محرکات اور اس کے پیچھے پس پردہ سازش سے پارٹی قائد کو آگاہ کیا تھا۔

پارٹی چیئرمین سے ملاقات کے بعد اب وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے حکومت کے سینئر وزیر سمیت چار وزراء و ایک مشیر کو برطرف کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  74527
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے 90 سالہ شخص کی کورونا سے موت ہوئی ہے اور اس طرح سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی کُل تعداد 24 ہو گئی ہے۔

مقبول ترین
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی پینک ختم ہونے کے بعد اچھے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے، ہم چاہتے ہیں آج آٹا 35 روپے اور چینی 52 روپے کلو ملے۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شر پسند جناح ہاؤس سے لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے ہیں جسے آرمی برآمد کرے گی، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ملے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ظہور پیلس سے گرفتار کیا ہے، آپریشن کی قیادت اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر عمران ملک کررہے تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں