![]() |
فائل فوٹو |
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں اور مجاہدین کے درمیان سرینگر میں ایک جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والا ایک کشمیری لڑکا باسم اعجاز بدھ کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ جب باسم کا جنازہ قبرستان شہدا عید گاہ پہنچا تو پولیس اور نوجوانوں کے مابین جھڑپوں کے بعد شدید ہنگامے پھوٹ پڑے۔
تفصیلات کے مطابق بارہ سالہ باسم اعجازجو ساتویں جماعت کا طالب علم تھا گزشتہ روز سرینگر کے علاقے نوا کدل میں مجاہدین اور بھارتی کے درمیان جھڑپ کے بعد ایک مکان منہدم ہونے کی وجہ سے تین دیگر کشمیریوں کے ہمراہ شدید زخمی ہو گیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ وہ سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زیر علاج تھا ۔
یاد رہے گزشتہ روز نوا کدل میں ایک جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر جنید صحرائی اپنے ایک ساتھی طارق احمد کے ہمراہ شہید ہو گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ