![]() |
سری نگر ۔ ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں 2 کشمیری نوجوان شہید کردیے گئے ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں نام نہاد آپریشن کے زریعے ایک بارپھربربریت کا مظاہرہ کیا۔ قابض فورس نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔
قابض بھارتی فورسزنے وادی میں مو بائل اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی جبکہ ضلع کے داخلی اورخارجی راستے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی بھارتی فوج نے سری نگر میں ہی سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مارکرشہید کردیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ