![]() |
کراچی کے علاقے لیاری لیاقت کالونی میں گزشتہ شب 5 منزلہ مخدوش عمارت گرنے کے بعد ملبے تلے دب کر 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے ، جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ علاقے ایک اور 5منزلہ مخدوش عمارت کے گرنے کا خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیاری کھڈا مارکیٹ میں گزشتہ روز پانچ منزلہ عمارت گرنے سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی ، مکین اپنی جانیں بچانے کیلئے ادھر ادھر بھاگتے ہوئے نظر آئے ۔
گزشتہ شب ساڑے 8 بجے کے قریب لیاری لیاقت کالونی میں رہائشی عمارت گرنے کا واقع پیش آیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے کام میں ، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار وں کی جانب سے حصہ لیا گیا۔
عمارت کے ملبے کو ہٹانے اور اس کے تلے دبے مزید افراد کی تلاش کیلئے ریسکیوا ٓپریشن تاحال جاری ہے ، علاقہ مکینوں نے ممکنہ طور پر مزید افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب گرنے ہونے والی عمارت کی گلی میں ایک اور 5 منزلہ عمارت کو مخدوش ہونے پر خالی کرا دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ