Sunday, 05 February, 2023
متحدہ اپوزیشن کا علامتی اجلاس، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ منتخب

متحدہ اپوزیشن کا علامتی اجلاس، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ منتخب

لاہور - پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں 199 ارکان نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ منتخب کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔ پنجاب اسمبلی کے دروازے بند  کیے جانے کے بعد اپوزیشن نے مقامی ہوٹل میں علامتی اجلاس بلایا۔

مقامی ہوٹل میں ہونے والے علامتی اجلاس میں اپوزیشن اتحاد، جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان گروپ کے ارکان نے شرکت کی۔علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ منتخب کرنےکی قرارداد پیش کی گئی جس پرارکان نے کھڑے ہو کر قرارداد کی منظوری دی۔

 199 ارکان نے قرارداد کے حق میں کھڑے ہو کر حمایت کی۔ اس موقع پر ہال وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے نعروں سے گونج اٹھا۔

اس سے قبل مریم نواز بھی حمزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے مقامی ہوٹل پہنچی تھیں۔ اس دوران انہوں نے بس میں بھی ارکان اسمبلی کے ہمراہ سفر کیا اور اجلاس کیلئے مختص ہوٹل گئیں۔

ڈپٹی اسپیکر اجلاس کی صدارت کریں گے تو آئین کی خلاف ورزی کےمرتکب ہوں گے: ترجمان پنجاب اسمبلی ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق ڈپٹی اسپیکرکیخلاف جب عدم اعتماد آچکی ہوتووہ کسی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتے، آئینی طورپرڈپٹی اسپیکرکسی بھی اجلاس کی صدارت کےمجازنہیں۔

ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اگرڈپٹی اسپیکر ایساکریں گے تو آئین کی خلاف ورزی کےمرتکب ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے پہلے 6 اپریل کو ہونے والا اجلاس 16 اپریل کو بلانے کا اعلامیہ جاری کیا اور پھر رات دیر گئے اجلاس کی تاریخ دوبارہ تبدیل کرتے ہوئے 6 اپریل کی۔

مسلم لیگ ق نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے اجلاس 6 اپریل کو بلانے کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ آج حکومت نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی اور ساتھ ہی پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کردیے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  61826
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل آصف منیر پشاور پہنچ گئے جہاں انہوں ںے پولیس لائنز دھماکے پر ہنگامی اجلاس طلب کیا، وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے۔ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مرکزی قیادت نے اسمبلی فوری تحلیل
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب ثابت ہوئی۔ کانفرنس میں 9.7 ارب ڈالر امداد کا اعلان ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جینیوا کانفرنس
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی غیر آئینی اقدام کرے گی تو حکومت گورنر راج نافذ کر سکتی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ نہ لیں

مقبول ترین
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت کا شوق پورا کردیں گے، ملک کی ساری جیلوں کو بھر دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل آصف منیر پشاور پہنچ گئے جہاں انہوں ںے پولیس لائنز دھماکے پر ہنگامی اجلاس طلب کیا، وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔
تھانہ پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں اب تک امام مسجد اور اہلکاروں سمیت 32 افراد شہید جبکہ 150 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عین ظہر کی نماز کے وقت ہوا جہاں حملہ آور پہلی صف میں
قومی اسمبلی میں یو ٹیوبر، ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلونسرز پر پابندی کا فیصلہ 23دسمبر 2022 کو پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر ایک پر کچھ غیر مجاز یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور دیگر سوشل میڈیا انفلونسرز کی معزز اراکین

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں