Friday, 02 June, 2023
قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد منظور

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد منظور

کراچی - قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد ملک بھر میں سیاسی صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے اور اسی کے پیش نظر سندھ اسمبلی میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی تحریک عدم اعتماد پر رولنگ کی مذمت سے متعلق قرار داد منظور کرلی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 3 اپریل بروز اتوار کو ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو غیر ملکی سازش قرار دیتے ہوئے اپوزیشن کی قرارداد مسترد کر دی تھی۔

سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی قرار داد کے متن کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کی غیرآئینی رولنگ کہ وجہ سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہوا۔

اس دوران ایوان میں پی ٹی آئی ارکان نے نعرے لگائے اور احتجاج کیا، اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی نے اپوزیشن لیڈر کا مائیک بند کرا دیا۔

پیپلزپارٹی کے ارکان بھی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور عمران خان کے خلاف نعرے لگائے، ایوان میں قرارداد پیپلزپارٹی کی ندا کھوڑو اور ایم کیوایم کے سنجے پروانی نے پیش کی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے ہنگامہ آرائی کے باعث سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  96729
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ شہدا کی یادگار جلانے اور ملک میں آگ لگانے والے دہشت گردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کی 7 مذاکراتی کمیٹی کے اعلان پر نواز شریف
وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے تحت سخت کارروائی کی توثیق کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں شرکا نے 9 مئی کے واقعات
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے پر تشدد مظاہروں اور ملک دشمن عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری اور فلک ناز کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ اپنی ٹوئٹ میں ایمان مزاری کا کہنا تھاکہ میں اور فلک ناز کی فیملی شیریں مزاری اور فلک ناز کو لینے گئے تھے۔

مقبول ترین
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی پینک ختم ہونے کے بعد اچھے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے، ہم چاہتے ہیں آج آٹا 35 روپے اور چینی 52 روپے کلو ملے۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شر پسند جناح ہاؤس سے لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے ہیں جسے آرمی برآمد کرے گی، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ملے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ظہور پیلس سے گرفتار کیا ہے، آپریشن کی قیادت اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر عمران ملک کررہے تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں