Friday, 02 June, 2023
نو مئی کے منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لائیں گے، آرمی چیف

نو مئی کے منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لائیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی - آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ 9 مئی کومشتعل افراد، اس پر اکسانے اور عمل کرنےوالوں کوانصاف کےکٹہرےمیں لائیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں پربریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے کور کے افسران سے خطاب کیا اور کہا کہ ہم امن اور استحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

آرمی چیف کا قومی سلامتی کو درپیش خطرات پر زور دیتے ہوئے کہنا تھاکہ امن و استحکام کے عمل کو خراب کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی، پاک افواج تنصیبات کے تقدس کی خلاف ورزی کی مزیدکسی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گی۔

ان کا کہنا تھاکہ 9 مئی یوم سیاہ کی کارروائیوں کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اس پراکسانے اور عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے اور پاک افواج اپنی تنصیبات کوجلانے کی مزیدکسی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گی۔

جنرل عاصم منیر نے انفارمیشن وار فیئر اورغلط فہمیاں پیدا کرنےکی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ دشمن عناصرکی جانب سےمسلح افواج کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے، عوام کے تعاون سے ایسی مذموم کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  32100
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری اور فلک ناز کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ اپنی ٹوئٹ میں ایمان مزاری کا کہنا تھاکہ میں اور فلک ناز کی فیملی شیریں مزاری اور فلک ناز کو لینے گئے تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر وفاقی حکومت کو جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم کے بعد شیریں مزاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیا گیا ہے اور انہیں خاتون پولیس اہلکار لے کر عدالت پہنچیں۔
شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن عملے کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں، تفتیش اور تحقیقات کے نتیجے میں اگر گرفتاری ناگزیر ہے تو قانون اپنا رستہ خود بنالے گا، شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا۔
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو اسلام آباد میں واقع ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے اسلام آباد میں واقع ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کرلیا

مقبول ترین
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی پینک ختم ہونے کے بعد اچھے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے، ہم چاہتے ہیں آج آٹا 35 روپے اور چینی 52 روپے کلو ملے۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شر پسند جناح ہاؤس سے لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے ہیں جسے آرمی برآمد کرے گی، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ملے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ظہور پیلس سے گرفتار کیا ہے، آپریشن کی قیادت اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر عمران ملک کررہے تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں