![]() |
پنجاب میں سرکاری ونجی املاک میں توڑپھوڑ اور جلاؤگھیراؤ میں ملوث شرپسند عناصر کی گرفتاریاں جاری ہیں اور اب تک 3 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرکاری ونجی املاک میں توڑپھوڑ، جلاؤگھیراؤ میں ملوث گرفتار شرپسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اب تک 3 ہزار 185 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
ترجمان کے مطابق شرپسندعناصرکی کارروائیوں میں پنجاب بھرمیں 152 پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے، پنجاب پولیس کے زیر استعمال 94 گاڑیوں کو توڑ پھوڑ دیا گیا اور آگ لگائی گئی۔
ترجمان کے مطابق لاہور پولیس کی 27، فیصل آباد پولیس کی 21، راولپنڈی پولیس کی 19 گاڑیاں تباہ ہوئیں، میانوالی پولیس کی 9،سیالکوٹ پولیس کی 5، گوجرانوالا پولیس کی 3 گاڑیاں شرپسند عناصر کا نشانہ بنیں، شرپسندوں نےملتان پولیس کی 4 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا، پولیس اسٹیشنوں اور دفاترسمیت 22 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ آئی جی پنجاب کاکہنا ہے کہ شرپسند عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ