Sunday, 12 April, 2026
جنگ ختم کرنا ہے تو ایران کے حقوق کو تسلیم کیا جائے، مسعود پزشکیان

جنگ ختم کرنا ہے تو ایران کے حقوق کو تسلیم کیا جائے، مسعود پزشکیان

تہران -ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ انہوں نے روس اور پاکستان کے رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے خطے میں امن کے لیے ایران کے عزم کا دوبارہ اعادہ کیا ہے، اس جنگ کو صہیونی حکومت اور امریکا واسرائیل نے بھڑکایا ہے، اس کو ختم کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ایران کے حقوق کو تسلیم کیا جائے، اسے ہونے والے نقصانات کا معاوضہ دیا جائے اور مستقبل میں کسی بھی جارحیت کے خلاف مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں فراہم کی جائیں۔

دوسری جانب امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ ایران امریکی حملوں کے جواب میں امریکا کے مغربی ساحل پر ڈرون حملے کر سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مختلف پولیس محکموں کو الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر ویسٹ کوسٹ کو ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنا سکتا ہے۔ امریکی اے بی سی نیوز نے بھی اس الرٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ انتباہ امریکا کے ایران پر حملوں کے ممکنہ ردعمل کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے۔

ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل روکنے کی دھمکی بھی دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔ ایران کے مشترکہ فوجی کمان خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے جنگ کی نئی حکمت عملی بیان کی، جس میں انہوں نے کہا کہ ایران کی پالیسی اب دشمنوں پر صرف جوابی حملے تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اب دشمنوں پر مسلسل اور بڑھتے ہوئے حملے کیے جائیں گے۔

ابراہیم ذولفقاری نے امریکا کو خبردار کیا کہ ایران آبنائے ہرمز سے ایک قطرہ تیل بھی امریکا، اسرائیل یا ان کے اتحادیوں تک نہیں جانے دے گا، جس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ 28 فروری سے جنگ کے آغاز کے بعد آبنائے ہرمز میں تیرہ بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے، جس سے دنیا بھر میں تیل کی ترسیل رک گئی ہے اور قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  94829
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای، اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور میناب اسکول کے بچوں کے چہلم کے موقع پر تہران سمیت ملک بھر میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ جمعرات کی صبح شروع ہونے والی مرکزی ریلی تہران کے جمہوری اسکوائر سے اس مقام تک نکالی گئی جہاں آیت اللہ خامنہ ای نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی افواج ہر لمحہ الرٹ ہیں اور ان کی "انگلیاں اب بھی ٹریگر پر" موجود ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ لبنان پر جاری وحشیانہ اسرائیلی حملے حالیہ جنگ بندی کے معاہدے اور پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے متوقع مذاکرات کو بے معنی بنا سکتے ہیں۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیاں نے امریکی عوام کے نام ایک کھلا خط جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے خلیج تعاون کونسل (Gulf Cooperation Council) کی جانب سے امریکا سے مدد طلب کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ممالک کو جنگ سے دور رہنا چاہیے۔

مقبول ترین
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس دستے میں لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں، جن کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور دو طرفہ اہمیت کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکہ کے ساتھ انتہائی اہم مذاکرات کے لیے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ نور خان ایئر بیس پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اہم ترین مذاکرات کے پیشِ نظر حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 11 اپریل بروز ہفتہ کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دفاتر پر ہوگا، تاہم ایمرجنسی سروسز اور ہسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں