Monday, 10 May, 2021
وزیراعظم کا بین الاقوامی پروازوں کے لئے فضائی حدود کھولنے کا اعلان

وزیراعظم کا بین الاقوامی پروازوں کے لئے فضائی حدود کھولنے کا اعلان

اسلام آباد ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے طویل وقفے کے بعد ملک میں بین الاقوامی پروازوں کو بحال کر دیا۔ سی اے اے نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تمام غیر ملکی مسافر اور چارٹر پروازوں کو پاکستان میں دوبارہ آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام غیر ملکی مسافر اور چارٹر پروازوں کو پاکستانی بین الاقوامی ائر پورٹس پر آمدورفت کی اجازت ہو گی جب کہ پروازوں کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کے لیے فلاٹس کے اوقات کار سول ایوی ایشن جاری کرے گا۔

گوادر اور تربت کے لیے پروازوں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی جبکہ کارگو پروازوں سمیت خصوصی اور ڈپلومیٹک پروازوں کی آمدورفت سلسلہ خصوصی اجازت کے تحت جاری رہے گی ۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے ملکی فضائی حدود جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ کل فضائی حدود عالمی پروازوں کے لیے جزوی طور پر کھول رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ فضائی حدود کھولنے کا مقصد بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے تحریر کیا کہ کورونا وائرس کے باعث سمندر پار پاکستانیوں نے مشکلات برداشت کیں، بیرون ملک پاکستانیوں کی ہمت اور حوصلوں پر ہمیں فخر ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو خوش آمدید بھی کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ سمندرپار پاکستانیوں کوواپسی پرہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے، سمندر پار مخیر پاکستانیوں کی ہم وطنوں  کی مدد کرنے پر ان کا مشکور ہوں۔

عمران خان نے لکھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ہم وطنوں کے لیے مدد کاجذبہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی نے فلاحی خدمات سرانجام دے کرعظیم مثالیں قائم کی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  33063
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
موجودہ عالمی نظام ناکام ہوگیا ہے، اسلام ہی موجودہ حالات میں انسانیت کی نجات کا ضامن ہے۔ ہمیں ایک غلامی سے نجات پا کر دوسری غلامی میں نہیں جانا چاہیے۔ اسلام حریت وآزادی کا سبق دیتا ہے. یہ بات ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی مشاورتی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہی گئی ہے۔

مقبول ترین
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک کے 16شہروں میں کورونا کیسز کی شرح بہت زیادہ ہے، جہاں سول اداروں کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کردی گئی ہے۔ راولپنڈی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار
یران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ’ان پر پاسداران انقلاب کی کارروائیوں کی حمایت کے لیے سفارت کاری کی قربانی دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا۔‘ عرب نیوز کے مطابق محمد جواد ظریف کے لندن میں ایران نیشنل ٹی وی چینل کو تین گھنٹے طویل انٹرویو میں ایرانی
قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے لاہور کے مرکزی دھرنے سمیت ملک بھر میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرارداد
عوامی نیشنل پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے نتیجے میں اتحاد ٹوٹ گیا اور اے این پی رہنماؤں نے پی ڈی ایم کے تمام عہدے چھوڑ دیے۔ پشاور میں اے این پی کی مرکزی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں