Monday, 10 May, 2021
بیت المقدس پر قبضہ عالمی انسانی المیہ ہے ، علامہ ساجد نقوی

بیت المقدس پر قبضہ عالمی انسانی المیہ ہے ، علامہ ساجد نقوی

اسلام آباد ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی یوم القدس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہتے ہیں کہ قبلہ اول کی آزادی صرف عالم اسلام‘ کسی خاص خطے یا ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ انسانیت سے مربوط مسئلہ ہے لیکن ذمہ داری کے لحاظ سے اس کا تعلق براہ راست امت مسلمہ سے بنتا ہے اس لئے دنیا بھر کی مسلم اقوام کے لئے چیلنج کی حیثیت حاصل کرچکا ہے۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی جارح اسرائیل کو غیر قانونی اور غاصب ریاست قرار دیا تھا۔ دنیا کا ہر وہ شخص جو خدا تعالی پر یقین رکھتا ہے اور بیت المقدس کو قبلہ اول جانتا ہے اس کا قرآنی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ قبلہ اول کو صہیونی پنجوں سے آزاد کرانے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کرے۔ علامہ ساجد نقوی کہتے ہیں کہ قبلہ اول پر اسرائیلی ناجائز قبضہ انتہائی قابل مذمت ہے اور یہ ناقابل انکار حقیقت ہے کہ اتحاد امت ہی مسلمانوں کی مشکلات کا حل ہے۔مسلم ممالک مشترکہ مسائل پر ایک موقف اختیار کریں تو اسلام کی عظمت و سربلندی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے۔

یہ بات ایک روشن حقیقت ہے کہ اسرائیل ایک غاصب حکومت اور فلسطینیوں کو حق ہے کہ وہ اپنی ریاست قائم کریں۔ پاکستان کی اسرائیل بارے پالیسی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مطابق ہونی چاہیے کہ پاکستان اور اسرائیل میں کوئی چیز مشترک نہیں اور نہ ہی ہوسکتی ہے اور برصغیر کے لوگ فلسطینیوں کی منشاءکے خلاف کسی بھی فیصلے کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہآج کل نام نہاد ڈیل آف دا سنچری فلسطینیوں پرلاگوکرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ اسے فلسطینیوں، مشرق وسطیٰ، اوآئی اسی ،اقوام متحدہ اورباقی تمام دنیانے بالکل مسترد کردیاہے۔اسرائیل کے انسانیت کوشرمادینے والے اقدامات کے ساتھ ساتھ نئی بستیوں کی تعمیر، گولان کی پہاڑیوں کواپناحصہ بنانا، اسرائیلی دارالحکومت کوتل ابیب سے یروشلم منتقل کرنا جو نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے بلکہ دوسرے لفظوں میں اسے سفارتی دہشت گردی کہا جاسکتا ہے۔

ا ن حالات میں خاص طور پر اسلامی سربراہی تنظیم (او آئی سی) کو موثر‘ متحرک ‘ فعال اور جاندار کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔اسی طرح اسرائیلی ظلم و ستم کے ساتھ ساتھ گذشتہ سات دہائیوں سے بالعموم اور اگست 2019 ءسے بالخصوص انڈیا کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں انسانی خون کی ارزانی‘ حقوق انسانی کی پامالی‘ خواتین کی توہین اور عصمت دری‘ بچوں کے سفاکانہ قتل عام‘ نوجوانوں پر وحشیانہ تشدد و مظالم اور بوڑھوں کو بھیانک انداز میں تہہ تیغ کرنے جیسے مناظر اور خاص طور پر ان کی نسل کشی کا سلسلہ بھی عروج پر ہے جسے فوری طور پر رکوانے کے لئے بھی آواز اٹھانا نہایت مناسب اور قرین انصاف ہوگا،کشمیرکامسئلہ بھی اقوام متحدہ کے چارٹراورسلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔ 

آخر میں علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ واقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو یہ باور کرانا ہوگا کہ وہ انسانی حقوق کی پامالی اور مسلسل قتل عام بند کرانے میں اپنا ذمہ دارانہ اور منصفانہ کردار ادا کریں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں اور مظلوموں اور محروموں کے دکھوں کا مداوا ہوسکے اوریہ عمل دنیائے عالم کو امن و سکون‘ اطمینان و خوشحالی کا گہوارہ بنانے میں معاون و مددگار ثابت ہوسکے۔                

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  8534
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
موجودہ عالمی نظام ناکام ہوگیا ہے، اسلام ہی موجودہ حالات میں انسانیت کی نجات کا ضامن ہے۔ ہمیں ایک غلامی سے نجات پا کر دوسری غلامی میں نہیں جانا چاہیے۔ اسلام حریت وآزادی کا سبق دیتا ہے. یہ بات ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی مشاورتی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہی گئی ہے۔
قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجدعلی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماءکونسل پاکستان سمیت دیگر مذہبی تنظیموں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب سندھ، خیبر پختونخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام شہروں میں ایس او پیز کے تحت یوم القدس کی ریلیوں کا انعقاد کیاگیا۔
مسجد اقصیٰ کو مسلمانوں کا قبلہ اول کہا جاتا ہے۔ اسے اسلامی نقطۂ نظر سے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے بعد مقدس ترین مقام کی حیثیت حاصل ہے۔ یہ مسجد فلسطین کے دارالحکومت بیت المقدس کے مشرقی حصے میں واقع ہے جس پر اس وقت اسرائیل کا قبضہ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مسجد کے اندر پانچ ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے البتہ اس کے وسیع صحن بھی موجود ہیں جن میں ہزاروں افراد نماز ادا کر سکتے ہیں۔

مقبول ترین
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک کے 16شہروں میں کورونا کیسز کی شرح بہت زیادہ ہے، جہاں سول اداروں کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کردی گئی ہے۔ راولپنڈی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار
یران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ’ان پر پاسداران انقلاب کی کارروائیوں کی حمایت کے لیے سفارت کاری کی قربانی دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا۔‘ عرب نیوز کے مطابق محمد جواد ظریف کے لندن میں ایران نیشنل ٹی وی چینل کو تین گھنٹے طویل انٹرویو میں ایرانی
قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے لاہور کے مرکزی دھرنے سمیت ملک بھر میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرارداد
عوامی نیشنل پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے نتیجے میں اتحاد ٹوٹ گیا اور اے این پی رہنماؤں نے پی ڈی ایم کے تمام عہدے چھوڑ دیے۔ پشاور میں اے این پی کی مرکزی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں