![]() |
اسلام آباد - وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیاانھوں نے واضح کیا ہے کہ سیاستدانوں کے روپ میں انتہاپسند اورجلا گھیرا کرنے والے مکالمے کے اہل نہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مذاکرات کا امکان مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مکالمہ جمہوری عمل کا حصہ ہے جس کی بدولت جمہوریت مستحکم ہوتی ہے اور ایک میزپربیٹھ کر اتفاق رائے سے ہی سیاسی اور آئینی پیش رفت ممکن ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے روپ میں انتہا پسند اور جلا گھیرا کرنے والے مکالمے کے اہل نہیں، ایسے عناصر ریاست کی علامتوں پر حملہ کرتے ہیں، ایسے عناصر کی متشدد کارروائیوں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھاکہ ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ایسے عناصرکا محاسبہ کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کی اپیل کی تھی اور 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ