Tuesday, 03 October, 2023
تحریک انصا ف کے صدر چوہدری پرویز الہی گرفتار

تحریک انصا ف کے صدر چوہدری پرویز الہی گرفتار

لاہور - تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی کو گھر کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس نے ملزم کے گھر جانے والی گاڑیوں کو روک دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ظہور پیلس سے گرفتار کیا ہے، آپریشن کی قیادت اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر عمران ملک کررہے تھے۔

دوسری جانب نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب عامر میر نے کہا ہےکہ چوہدری پرویز الہی چھپنے کے ماہر ہیں، آج بھی فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر گرفتارکرلیا، پرویز الہی نے آج بھی گرفتاری کے وقت مزاحمت کی ۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے وقت چوہدری پرویز الہی بلٹ پروف گاڑی میں موجود تھے، جس کے دروازے لاک کردیے گئے تھے، پولیس نے گرفتار کرنے کے لیے ڈرائیونگ سیٹ کی طرف کا شیشہ توڑ کر پرویز الہی کو گرفتار کیا۔

یاد رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے کرپشن کے مقدمے میں عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی تاہم گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست مسترد کر دی تھی کیونکہ ضمانت کے لیے ملزم کا عدالت میں پیش ہونا ضروری ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  37080
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے خود کو بے گناہ قرار دے دیا۔ لاہور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی بھی ایک مقدمے میں رہائی کا حکم ملنے کے فوراً بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار ہوگئے۔ لاہور کی ضلع کچہری میں پرویز الٰہی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا
مرکزی صدر پی ٹی آئی پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ میں اور مونس الہیٰ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں جبکہ فوج سے متعلق عمران خان کے بیانیہ کی حمایت نہیں کرتے، ہمیشہ فوج کے ساتھ اچھے تعلقات

مقبول ترین
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں
وزیراعظم نے مردم شماری سے متعلق کہا کہ جو مردم شماری ہوئی ہے اسی پر انتخابات کرائے جائیں اور یہ ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے ہماری نہیں کیوں کہ ہماری مدت 12 اگست کو پوری ہوجائے گی
قومی اسمبلی نے سیکریٹ ایکٹ 1923ء میں ترامیم کا بل منظور کرلیا جس میں زمانہ جنگ کے ساتھ زمانہ امن کو بھی شامل کیا جاسکے گا، حکومت کو حالت امن میں بھی کسی بھی جگہ، علاقے، بری یا بحری راستے کو ممنوعہ قرار دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں