Tuesday, 15 October, 2024
انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہوں گے، وزیراعظم

انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہوں گے، وزیراعظم

 اسلام آباد - وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہی ہونے چاہئیں، انتخابات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا، حلقہ بندیاں کرنا اور نتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

یہ بات انہوں ںے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے ایک روز قبل بڑھائی گئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اضافہ مجبوری میں کیا، پیٹرول کی قیمت ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے، قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کے مہنگا ہونے کے سبب بڑھی جس کی وجہ سے ہمیں بھی مجبوری میں بڑھانا پڑھی، آئی ایم ایف کی وجہ سے ہم پیٹرول پر سبسڈی نہیں دے سکتے۔

وزیراعظم نے مردم شماری سے متعلق کہا کہ جو مردم شماری ہوئی ہے اسی پر انتخابات کرائے جائیں اور یہ ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے ہماری نہیں کیوں کہ ہماری مدت 12 اگست کو پوری ہوجائے گی، فی الوقت نگراں سیٹ پر ن لیگ کی مشاورت مکمل ہوچکی ہے بس قائد حزب اختلاف سے مشاورت باقی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 12 اگست کو حکومت کی مدت مکمل ہو رہی ہے، نئی مردم شماری کے تحت ہی انتخابات میں جانا ہے، عوامی مینڈیٹ سے لیس حکومت 5 سال حکومت کرے گی، انتخابات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  60999
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں، جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے راولپنڈی میں کمیٹی چوک پر لگے کنٹینرز ہٹا دیے گئے
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف شرائط پوری کرنے کے لیے ہم الٹے سیدھے تک ہوگئے ہیں، آپ دعا کریں کہ ہمارا معاہدہ ہوجائے۔ مسلم (ن) کے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر شہباز شریف
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ کے سنگین خطرے سے بچایا، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کی پاسداری نہیں کی اس کے نتیجہ میں پاکستان کو سنگین معاشی صورتحال
پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر میں میرے سوا کوئی سواری نہیں کرتا، سیلاب کے دوران اگر ہیلی کاپٹر تفریح کیلئے استعمال کیا ہے تو پھر تنقید کرسکتے ہیں۔

مقبول ترین
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حسن نصر اللہ کا قتل اسرائیل کی بزدلانہ دہشت گردی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی پوری زندگی اسرائیل کے خلاف بھر پور جدوجہد سے عبارت ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبروں کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں سے متحد ہونے اور ’لبنان کے عوام اور حزب اللہ
احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں، جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے راولپنڈی میں کمیٹی چوک پر لگے کنٹینرز ہٹا دیے گئے
عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک روز قبل لبنان کے شہر بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ لبنانی حریت پسند تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں