Friday, 24 March, 2023
عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

 لاہور - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت کا شوق پورا کردیں گے، ملک کی ساری جیلوں کو بھر دیں گے۔

اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ ہم جس طرف جا رہے ہیں مجھے خوف ہے ہم بچیں گے بھی نہیں۔ سازش کے تحت ہم پر مجرموں کی حکومت مسلط کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدل و انصاف کے بغیر کسی ریاست میں خوشحالی نہیں آ سکتی۔ معیشت کے لیے ضروری ہے کہ قانون کی حکمرانی ہو۔ ہم نے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی بات کی ہے۔ پاکستان کا قیام لوگوں کا خواب تھا۔ قرار داد پاکستان مدینہ کی ریاست پر مبنی ہے۔اسلام کےنام پرپاکستان کے سوا اورکوئی ریاست نہیں بنی۔ریاست مدینہ کی بنیادعدل اورانصاف پررکھی گئی تھی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم نہ جاگےاورجدوجہدنہ کی توصورتحال کے ذمے دار ہوں گے۔ دبئی اور ملائیشیا میں پیسہ لگانے والوں کو وہاں رُول آف لانظرآتاہے۔ ہماری سب سےبڑی طاقت 10 ملین اوورسیز پاکستانی ہیں، جو یہاں نہیں آتے کیوں کہ انہیں ہمارے نظام پر اعتمادنہیں۔

15 سے 20 لاکھ پاکستانی سرمایہ کاری شروع کریں تو پاکستان ترقی کرےگا ۔ عدم اعتماد کے دن پاکستان میں ڈالر 178 کا تھا، آج 100 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ ہمارے 3 سال 8 ماہ میں ڈالر 55 اور موجودہ ایک ہفتے میں 50 روپے مہنگا ہوا۔ ڈالر مہنگا ہونے کے عام لوگوں پر اثرات آنے لگے ہیں۔ پاکستان میں مہنگائی 50 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے کے برے اثرات ابھی آئے نہیں،آنے والے ہیں۔ آٹا،گیس،بجلی پہلے ہی مہنگی ہے، مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے۔ تیل مہنگا ہوتا ہے تو ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔ تیل ہمارے دور میں 110 سے 115 ڈالر فی بیرل تھا،آج 85 ڈالر فی بیرل ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمات اور گرفتاریوں پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم حکومت کا یہ شوق بھی پورا کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ساری جیلیں بھر دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  90725
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کردی جائیں گی۔ اس سلسلے میں پنجاب اور کے پی کے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ کم سے کم وقت میں رپورٹ سامنے لائی جائے گی، ذمے داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

مقبول ترین
عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ زمان پارک موجود ہے، پولیس نے زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں، پولیس کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے زمان پارک پر چھاپے اور پی ٹی آئی کارکنوں کے ملک گیر احتجاج پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا ردعمل سامنے آگیا۔
عمران خان نے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پولیس مجھے پکڑنے اور جیل بھیجنے کے لیے آ گئی ہے، ان کا خیال ہے عمران خان جیل چلا جائے گا تو قوم سو جائے گی، آپ نے ان کو غلط ثابت کرنا ہے ، آپ نے ثابت کرنا ہے کہ آپ زندہ قوم اور نبیؐ کی امت ہیں
وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کی سرکاری ویب سائٹ پر ریکارڈ اپلوڈ کردیا۔ تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور، سابق وزراء اعظم، وفاقی وزراء اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں