![]() |
کوئٹہ - بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی شارع اقبال پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) پولیس فدا حسن کے مطابق شارع اقبال پر دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیاگیا تھا۔
دھماکے سے شارع اقبال پرکھڑی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ میڈیا کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس اور بی ڈی ایس کی ٹیم تحقیقات کر رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ