Sunday, 05 February, 2023
جینیوا کانفرنس میں 9.7 ارب ڈالرامداد کا اعلان ہوا، وزیراعظم

جینیوا کانفرنس میں 9.7 ارب ڈالرامداد کا اعلان ہوا، وزیراعظم

 اسلام آباد - وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب ثابت ہوئی۔ کانفرنس میں 9.7 ارب ڈالر امداد کا اعلان ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جینیوا کانفرنس کی کامیابی کروڑوں عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب رہی، کانفرنس کی کامیابی قوم کی دعاؤں اور اخلاص کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری تک کوششیں جاری رکھیں گے، ایک ایک پائی کو شفافیت کے ساتھ استعال کرنا ہے، بال اب ہمارے کورٹ میں ہے، رقم کو عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح پر استعمال کریں گے، اب ہماری باری ہے اور ہم نے شبانہ روز محنت کر کے یہ پیسہ عوام کی فلاح پر خرچ کرنا ہے۔

امریکا نے 100ملین ڈا لرامداد دینے کا اعلان کیا ہے جس پر امریکا کے شکر گزار ہیں۔ اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.2 ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا۔ ورلڈ بینک نے 2 ارب ایشین بینک نے ایک ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین نے 100 ملین ڈالر، یورپی یونین نے 87 ملین یورو، فرانس نے 380 ملین یورو کا اعلان کیا۔ جرمنی نے 84 ملین یوروز کا اعلان کیا۔۔سعودی نے ایک ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر i[email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  13745
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل آصف منیر پشاور پہنچ گئے جہاں انہوں ںے پولیس لائنز دھماکے پر ہنگامی اجلاس طلب کیا، وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے۔ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مرکزی قیادت نے اسمبلی فوری تحلیل
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی غیر آئینی اقدام کرے گی تو حکومت گورنر راج نافذ کر سکتی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ نہ لیں
پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے جینیوا میں منعقدہ عالمی کانفرنس کے دوران عالمی اداروں اور ممالک نے پاکستان کو 10 ارب 57 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کردیا جس میں اسلامی ترقیاتی بینک کے 4.2 ارب ڈالر اور عالمی بینک کے دو ارب ڈالر شامل ہیں۔

مقبول ترین
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت کا شوق پورا کردیں گے، ملک کی ساری جیلوں کو بھر دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل آصف منیر پشاور پہنچ گئے جہاں انہوں ںے پولیس لائنز دھماکے پر ہنگامی اجلاس طلب کیا، وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔
تھانہ پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں اب تک امام مسجد اور اہلکاروں سمیت 32 افراد شہید جبکہ 150 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عین ظہر کی نماز کے وقت ہوا جہاں حملہ آور پہلی صف میں
قومی اسمبلی میں یو ٹیوبر، ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلونسرز پر پابندی کا فیصلہ 23دسمبر 2022 کو پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر ایک پر کچھ غیر مجاز یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور دیگر سوشل میڈیا انفلونسرز کی معزز اراکین

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں