Friday, 02 June, 2023
پی ٹی آئی کا پنجاب اور پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا پنجاب اور پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ

 لاہور - پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے سمری آج رات ہی گورنر کو ارسال کی جاسکتی ہے۔

میڈیا کے مطابق اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے اُن کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور مستقبل کے روڈ میپ کے حوالے سے گفتگو کی جبکہ سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت بھی کی۔

چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کے بعد عمران خان نے سینئر قیادت کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ سے اتفاق کی صورت میں آج رات ہی اسمبلی تحلیل ہونے کا امکان ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعلیٰ کو اسمبلی کی تحلیل پر قائل کرلیا ہے، آج رات ہی اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی جاسکتی ہے۔

عمران خان ذرائع کے مطابق دونوں اسمبلیاں آج ہی تحلیل ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئرمین فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اگر کوئی قانونی مشکلات پیش نہ آئیں تو اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  44511
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ظہور پیلس سے گرفتار کیا ہے، آپریشن کی قیادت اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر عمران ملک کررہے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے 7 رکنی کمیٹی بنادی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مذاکراتی کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعد ان حالات میں قیادت کی ذمہ داری نہیں نبھا سکتا اس لیے میں پارٹی کے عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

مقبول ترین
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی پینک ختم ہونے کے بعد اچھے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے، ہم چاہتے ہیں آج آٹا 35 روپے اور چینی 52 روپے کلو ملے۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شر پسند جناح ہاؤس سے لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے ہیں جسے آرمی برآمد کرے گی، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ملے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ظہور پیلس سے گرفتار کیا ہے، آپریشن کی قیادت اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر عمران ملک کررہے تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں