Friday, 24 March, 2023
خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل: سمری تیار کرلی ہے، فواد چوہدری

خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل: سمری تیار کرلی ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے سمری تیار کرلی گئی ہے اور پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت شروع کردی گئی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کل گورنر کو بھیج دی تھی اور ہمیں توقع ہے کہ آرٹیکل 112 کے تحت گورنر 48 گھنٹوں کا انتظار نہ کریں اور فوری طور پر اسمبلی کی تحلیل کا حکم نامہ جاری کریں تاکہ نگراں حکومت کا عمل شروع ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے باقاعدہ رابطہ کیا جارہا ہے، پرویز الہٰی انہیں اپنے نام تجویز کریں گے اور انہیں اپنے نام بھیجنے ہیں، امید ہے وہ ایسے نام ہی تجویز کریں گے جو غیر جانبدار ہوں گے، جو صاف اور شفاف انتخابات کرانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے بھی یہی امید اور توقع ہے کہ وہ ایسی تعیناتیاں کرے گا جن کی حیثیت مشکوک نہ ہو۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ناموں پر مشاورت شروع کردی ہے اور وزیراعلیٰ کے لیے ہم اپنے نام چوہدری پرویز الہٰی کو دیں گے اور ان کی مشاورت سے نام آگے بھیجیں گے کیونکہ آئین کے مطابق وزیراعلیٰ کو ہی نام بھیجنے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور کابینہ کے اراکین کا آج زمان پارک لاہور آنے کا منصوبہ تھا جو موسم کی خرابی کی وجہ سے منسوخ ہوا، لیکن ان سے ٹیلی فون پر تفصیلی بات چیت ہوگئی ہے اور انہوں نے اسمبلی توڑنے کی سمری یا ایڈوائس تیار کرلی ہے۔

خیبرپختونخوا کی اسمبلی کی تحلیل سے متعلق انہوں نے کہا کہ اب صرف انتظار کر رہے ہیں کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا وقت پورا ہو یا گورنر اس سے پہلے حکم نامہ جاری کردیں تو اس کے فوراً بعد خیبرپختونخوا کی اسمبلی کی تحلیل کا حکم بھی جاری کردیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کراچی اور حیدر آباد میں 15 جنوری کو ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ درست ہے لیکن سپریم کورٹ سے کہنا چاہتا ہوں کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیا تھا، لیکن وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور اس حکومت نے اس فیصلے کو اپنے جوتے کی نوک پر رکھا اور اب تک الیکشن نہیں ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب سندھ ہائی کورٹ نے واضح طور پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی درخواست مسترد کردی اور حکم دیا کہ انتخابات ہونے چاہئیں اور اس حکم سے بھی بچنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی جستجو کر رہی ہیں، چاہے وہ پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم یا مسلم لیگ (ن) ہو، یہ تمام جماعتیں اس وقت انتخابات سے بچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے گزارش کروں گا کہ اس رویے اور ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا جائے اور یقینی بنایا جائے کہ انتخابات سے متعلق اسلام آباد اور کراچی، حیدر آباد میں بھی دیے گئے شیڈول پر مکمل عمل درآمد ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد پنجاب، خیبرپختونخوا اور قومی اسمبلی میں ہماری نشستوں پر انتخابات کی طرف بڑھا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  13102
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ڈاکٹر توقیر شاہ کو وزیراعظم شہباز شریف کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بیوروکریسی سے متعلق پہلا حکم جاری کردیا ہے اور وفاقی اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے ڈاکٹر توقیر شاہ کی تعیناتی کا
اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی۔ میڈیا کے مطابق اپوزیشن اراکین نے تحریک عدم اعتماد جمعے کے روز سیکریٹری اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائی جس پر بیس
جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا کر پاکستان کی تاریخ میں عدالت عظمیٰ کی پہلی خاتون جج بن گئیں۔ تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں منعقدہ جس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار
جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج مقررکردیا گیا ہے ، ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کی سفارش کے بعد صدر مملکت نے منظوری دے دی اور وزارت قانون نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

مقبول ترین
عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ زمان پارک موجود ہے، پولیس نے زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں، پولیس کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے زمان پارک پر چھاپے اور پی ٹی آئی کارکنوں کے ملک گیر احتجاج پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا ردعمل سامنے آگیا۔
عمران خان نے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پولیس مجھے پکڑنے اور جیل بھیجنے کے لیے آ گئی ہے، ان کا خیال ہے عمران خان جیل چلا جائے گا تو قوم سو جائے گی، آپ نے ان کو غلط ثابت کرنا ہے ، آپ نے ثابت کرنا ہے کہ آپ زندہ قوم اور نبیؐ کی امت ہیں
وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کی سرکاری ویب سائٹ پر ریکارڈ اپلوڈ کردیا۔ تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور، سابق وزراء اعظم، وفاقی وزراء اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں