Tuesday, 03 October, 2023
فتنہ انجام کو پہنچ گیا، ووٹ ڈالنے کوئی نہیں آئے گا، مریم نواز

فتنہ انجام کو پہنچ گیا، ووٹ ڈالنے کوئی نہیں آئے گا، مریم نواز

شجاع آباد - مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف بغاوت کیلئے نکلنے والا آج مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے، 9 مئی کے واقعات کی تکلیف ہوئی مگر اچھا ہوا ملک دشمن پہچانا گیا، انتشار اور فتنہ انجام تک پہنچ گیا۔

شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ شجاع آباد والو آپ کو نواز شریف کا سلام، پہلی بار شجاع آباد آئی ہوں، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، 12 اکتوبر 1999 کو نواز شریف سے حکومت چھینی گئی، نواز شریف نے کبھی جلاؤ گھیراؤ کی سیاست نہیں کی، نواز شریف نے کبھی ملکی املاک کو جلانے کا نہیں کہا، درد تو اس کو ہو گا جو ملک کا بیٹا ہو گا۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ جو ملک بناتا ہے کیا وہ اسے جلا سکتا ہے، جنہوں نے ہسپتال اور تعلیمی ادارے بنائے وہ انہیں نہیں جلا سکتے، لیگی قیادت نے کبھی نہیں کہا ملک میں آگ لگا دو، کئی بار ظلم کیا گیا مگر جلاؤ گھیراؤ کا نہیں کہا، شہدا کی یادگاریں جلائی گئیں، ایک شخص اقتدار سے محروم ہوا تو اصلیت سامنے آگئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہدا کی یاد گاروں کی توہین کرنے والوں کاعوام پیچھا کریں گے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں ہیں، منصوبے کا ماسٹر مائنڈ اب چھپ کر بیٹھا ہے، لیڈر خود مشکلات برداشت کر لیتے ہیں کارکنوں پر آنچ نہیں آنے دیتے، اس شخص نے نوجوانوں سے کتابیں چھین کر ماچس تھما دی، اس کے بچے لندن میں آرام سے بیٹھے ہیں۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ 26 سال میں بننے والی جماعت 26 منٹ میں ریزہ ریزہ ہو گئی، اس کی جماعت اتنی رہ گئی ہے کہ چنگچی میں پوری آجائے گی، اس کو اب ووٹ ڈالنے کوئی نہیں آئے گا، نواز شریف جعلی مینڈیٹ کی پیداوار نہیں، جس کے جہاز میں جماعت بنی تھی اسی کے جہاز میں لوگ واپس گئے، نواز شریف جب واپس آئے گا تو ملک ترقی کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  67554
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں قومی توانائی بچت پلان کے تحت ملک بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس اقدام سے سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت ہوگی، ورکنگ خواتین میں 22 ہزار سکوٹیز
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری اور فلک ناز کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ اپنی ٹوئٹ میں ایمان مزاری کا کہنا تھاکہ میں اور فلک ناز کی فیملی شیریں مزاری اور فلک ناز کو لینے گئے تھے۔
وزپر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے، پرویز الٰہی نے کل 186 ووٹ حاصل کئے۔ قبل ازیں پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کیلئے کارروائی کا آغاز کیا گیا، حکومتی اتحاد کے ارکان نے لابی میں جا کر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر وفاقی حکومت کو جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم کے بعد شیریں مزاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیا گیا ہے اور انہیں خاتون پولیس اہلکار لے کر عدالت پہنچیں۔

مقبول ترین
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں
وزیراعظم نے مردم شماری سے متعلق کہا کہ جو مردم شماری ہوئی ہے اسی پر انتخابات کرائے جائیں اور یہ ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے ہماری نہیں کیوں کہ ہماری مدت 12 اگست کو پوری ہوجائے گی
قومی اسمبلی نے سیکریٹ ایکٹ 1923ء میں ترامیم کا بل منظور کرلیا جس میں زمانہ جنگ کے ساتھ زمانہ امن کو بھی شامل کیا جاسکے گا، حکومت کو حالت امن میں بھی کسی بھی جگہ، علاقے، بری یا بحری راستے کو ممنوعہ قرار دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں