![]() |
سرگودھا - مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کیلیے مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے کہ حکومت چھوڑ دی جائے، پاکستان کی بدقسمتی تھی کہ ایک نااہل اور نالائق کو عوام پر مسلط کردیا گیا، ازل کا جھوٹا غیر ملکی سازش اور اپنے قتل کا ڈرامہ لیکر آگیا۔
سرگودھا میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے حکومت میں رہنے یا نہ رہنے سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں رہنا چاہیے یا چھوڑ دینی چاہیے، شہباز شریف کرسی چھوڑ دے گا لیکن عوام کو مشکل میں نہیں ڈالے گا، میرے خیال میں تو ایسی حکومت چھوڑ دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتا ہے ایک روپیہ لیٹر بھی بڑھانا پڑتا ہے تو دل پر قیامت گزرتی ہے، اگر نواز شریف حکومت چھوڑتا ہے تو دوتہائی حکومت دو گے؟
نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال سب کچھ تباہ کیا، اب کہتا ہے 4 ہفتے میں شہباز شریف نے کیا کیا؟ ساڑھے تین سال میں معیشت تباہ ہو کر وینٹی لیٹر پر چلی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹے نے قتل کرنے کی سازش کا ڈراما لا کر بھی ثبوت نہیں دیا، ساڑھے تین سال میں ایک اینٹ لگائے بغیر پاکستان کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا، قرضوں کے بوجھ تلے عوام کو دبا دیا، عمران خان بال نوچے، دانت پیسے یا الٹے لٹکے اس کا کھیل خم شد ہوگیا۔
مریم نواز نے کہا کہ چار ہفتوں سے شہباز شریف کی حکومت ہے، نالائق 40 تقریریں کرچکا ہے، ایک منٹ اپنی کارکردگی پر نہیں بول سکا، ازل کے جھوٹے نے 35 پنکچر کا ڈرامہ لا کر ثبوت نہیں دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ