Monday, 27 June, 2022
صدر کراچی دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کو ایران سے ہدایات مل رہی تھیں، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

صدر کراچی دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کو ایران سے ہدایات مل رہی تھیں، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

 کراچی - ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سید خرم نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات ایران سے آپریٹ ہورہے ہیں، صدر دھماکے کے ماسٹر مائنڈ اللہ ڈینو کو ایران سے فون کالز کے ذریعے ہدایت ملیں جس کی ویڈیو موجود ہے۔

یہ بات ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سید خرم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا ہے کہ صدر دھماکے کا گزشتہ روز مارا جانے والا ملزم اللہ ڈنو ایران سے تربیت لے کر آیا تھا، دہشت گردی کے واقعے اور دھماکوں میں مالی معاونت بھارت سے ہوتی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات ایران سے آپریٹ ہورہے ہیں، فون کالز ایران سے آرہی تھیں، اللہ ڈنو آئی ای ڈی بم بنانے کا ماہر تھا  جسے ایران سے ایس آر اے کے سربراہ اصغر نے ہدایت دیں بم دھماکے سے متعلق حاصل شدہ  ویڈیو میں دہشت گرد کو ایران سے حکم لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی، اللہ ڈنو نے ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کیا، اللہ ڈنو دہشت گردی میں ملوث تھا اور موقع پر موجود تھا۔

مرتضٰی وہاب نے کہا کہ شواہد پر تفتیش چل رہی تھی کہ اسی دوران ایس آر اے نے دہشت گردی کی ذمہ داری قبول کی، آپریشن میں 12 مئی سے اب تک مل کر ادارے کام کررہے تھے، 18 مئی کو سی ٹی ڈی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں  کے ہمراہ کارروائی کی، 12 مئی کو دھماکے میں ایک شہری جاں بحق ہوا اور کئی زخمی ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  33950
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 99 پیسے اضافے کی منظوری دیدی۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2022 کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مدد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے اتفاق کیا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر تمام فیصلے پارلیمنٹ کو کرنے چاہئیں اور پارلیمنٹ کو آن بورڈ لیا جانا چاہیے۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں دہشت گردی
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ قومی اسٹریٹجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصروں سے ہر صورت گریز کیا جائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے
صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے والے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز منظوری کے بجائے واپس بھیجتے ہوئے ان پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔ میڈیا کے مطابق صدر مملکت اور وفاقی حکومت کے درمیان سرد جنگ برقرار ہے، صدر مملکت نے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز بغیر

مقبول ترین
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب کب تک ہماری مدد کرتے رہیں گے؟ ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا، آئی ایم ایف سے تمام شرائط طے ہوگئیں اگر کوئی نئی شرط نہ آئی تو معاہدہ جلد ہوجائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ موجودہ صورتحال میں
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 21 جون کو عالمی یومِ ہائیڈروگرافی منایا جاتا ہے جس کا مقصد ہائیڈروگرافی اور سمندروں سے متعلق معلومات میں اضافہ اور اس کے کردار کے حوالے سے آگہی پیدا کرنا ہے۔ عالمی ادارہ برائے
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہو جائے گا۔ اسلام آباد میں سینیٹ کی فنانس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر خزانہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے صدر ڈاکٹر مارکس نے کہا ہے کہ فی الحال پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا جا رہا، اسلام آباد نے 34 نکات پر مشتمل 2 ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل کر لیا ہے۔ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں