Wednesday, 01 December, 2021
’’کنٹرول لائن: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 فوجی شہید‘‘

’’کنٹرول لائن: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 فوجی شہید‘‘

راولپنڈی ۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس سے 2 پاکستانی فوجی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے دیوا سیکٹر میں اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پاکستانی فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

سپاہی نور الحسن کی عمر 29 سال اور سپاہی وسیم علی کی عمر 25 سال تھی۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصانات پہنچنے کی اطلاع ہیں۔

آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ و گولہ باری میں آئے روز اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان میں تعینات بھارتی سفارت کاروں کو بارہا دفترخارجہ طلب کرکے شدید کیا جاتا ہے تاہم بھارت کا جنگی جنون کسی طور کم ہونے میں نہیں آرہا جبکہ عالمی برادری بھی بھارت کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس اب تک بھارت کی جانب سے 2333 مرتبہ سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  56636
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی پورٹ سے لدے ہوئے تجارتی جہاز کے کنٹینرز پر بھارتی پورٹ حکام کی جانب سے ’’ممکنہ تابکار مواد کو ضبط کیا گیا ہے‘‘ جسے پاکستان نے مسترد کردیا ہے۔
ملی یکجہتی کونسل میں تسلسل کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہاہے اور ہائی جیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ غیر دستوری عمل ناقابل قبول ہے ، ترجمان اسلامی تحریک دستور میں عہدوں کا تقرر صدر کرے گااور اس کے بعد مجلس قائدین سے منظوری لے گالیکن اعلامیہ میں کھلواڑ نقطہ عروج پر پہنچ گیا
لاہور میں موٹروے پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی۔میڈیا کے مطابق چند روز قبل موٹروے زیادتی کیس کی سماعت مکمل ہوئی تھی، انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ کیمپ جیل میں فیصلہ سنانے
گوجرخان سے تعلق رکهنے والی ممتاز دینی و روحانی شخصیت پیر ظہور احمد چشتی حیدری(خطیب جامع مسجد صدیقِ اکبر حیات سر روڈ گوجرخان) انتقال کر گئے.

مقبول ترین
صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کے ملٹری پوسٹ پر حملے میں 2 سپاہی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے دتہ خیل کے علاقے میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سیکرٹری دفاع کو حکم دیا ہے کہ تمام فوجی چھاؤنیوں میں جائیں اور بتائیں کہ ملٹری لینڈ صرف اسٹریٹجک مقاصد کے لیے ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ملٹری لینڈ کو کمرشل
پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 1 اے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 1 اے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔
شیعہ علما ءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ،ملک میں مہنگائی ،لاقانونیت اور بے روزگاری نے عوام سے سکھ چین چھین لیا ہے ۔ اس امر کا اظہار علامہ شبیر حسن میثمی نے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں