![]() |
اسلام آباد ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی آئی طیارہ حادثے پر حکومتی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے آزادانہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان تو کہتے تھے کہ ریل کے حادثے پر ریل کے وزیر استعفیٰ دیں جبکہ جہاز حادثے پر وزیر ہوا بازی کو ہٹا دینا چاہیے، اب وہ طیارہ حادثے کا الزام پائلٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرولر پر لگا رہے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والے کو مورد الزام ٹھہرا کر قربانی کا بکرا بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ پی آئی اے طیارہ حادثے کی آزادنہ تحقیقات چاہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ