Friday, 02 June, 2023
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اصل دہشتگرد ہے، بلاول بھٹو

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اصل دہشتگرد ہے، بلاول بھٹو

باغ - وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی اصل دہشت گرد ہے، بھارت کا چہرہ دنیا کو دکھاتے رہیں گے، ہم دہشت گردوں کی نہیں، شہیدوں کی نمائندگی کرتے ہیں، کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتیں یک زبان ہیں۔

باغ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گرد وہ ہیں جنہوں نے گجرات میں قتل عام کیا، مودی سرکار خطے کے امن میں اصل رکاوٹ ہے، بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھاتے رہیں گے، اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ باغ کے شہریوں کا شکر گزار ہوں، باغ کا جوش و جذبہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے، ایک طرف مودی مقبوضہ کشمیر میں ڈرامہ کر رہا ہے، آزاد کشمیر کے عوام احتجاج کر رہے ہیں، باغ کے عوام نے مودی کی جی 20 کانفرنس کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کیوں بار بار کشمیر کا نام لیتے ہیں، ہمارا کشمیریوں کے ساتھ نسلوں کا ساتھ ہے، کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی مسائل وقتی ہیں، جب ہم پاکستان میں موجود ہیں تو سیاسی جماعتوں سے اختلاف ہو سکتا ہے، جب ملک سے باہرجاتا ہوں تو آپ سب کی نمائندگی کرتا ہوں، بھارتی حکمران جماعت تمام مسلمانوں کو دہشت گرد سمجھتی ہے، ہم دنیا میں کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرتے رہیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جب مودی کو میں قاتل اور قصائی کہتا ہوں تو بھارت رونا شروع کر دیتا ہے، اصل میں بھارت کو پہلے کسی وزیر خارجہ نے آئینہ نہیں دکھایا تھا، بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصل دہشت گرد بھارت ہے، ہم اپنا موقف دنیا کے سامنے رکھتے رہیں گے، دنیا تسلیم کر چکی کشمیر عالمی مسئلہ ہے، پاکستان دہشت گرد نہیں امن پسند ملک ہے، دہشت گرد وہ ہے جو سمجھوتہ ایکسپریس، گجرات میں دہشت گردی کرتے ہیں، دہشت گرد تنظیمیں وہ ہیں جنہوں نے بھارت میں اقلیتوں کا جینا حرام کر دیا ہے، بھارت 5 اگست کا اقدام واپس لے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آدھا مقبوضہ کشمیر جیل بن چکا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کرائے تاکہ کشمیری عوام اپنے فیصلے خود کریں، کشمیریوں کی جدوجہد بھارت کو مجبور کرے گی، وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام رائے شماری کا ہتھیار استعمال کر کے آزادی حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگربھارت سپرپاور، جمہوری ملک ہے تو رائے شماری سے کیوں ڈرتا ہے، 70 سال ہو چکے ہیں بھارت کیوں بھاگ رہا ہے، ہمارا ایک ہی نعرہ "رائے شماری" ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  35927
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شر پسند جناح ہاؤس سے لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے ہیں جسے آرمی برآمد کرے گی، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ملے گی۔
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے آئی ایم ایف مشن کے بیان کو پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل نہ ہوئی
وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مذاکرات کا امکان مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مکالمہ جمہوری عمل کا حصہ ہے جس کی بدولت جمہوریت مستحکم ہوتی ہے اور ایک میزپربیٹھ

مقبول ترین
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی پینک ختم ہونے کے بعد اچھے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے، ہم چاہتے ہیں آج آٹا 35 روپے اور چینی 52 روپے کلو ملے۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شر پسند جناح ہاؤس سے لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے ہیں جسے آرمی برآمد کرے گی، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ملے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ظہور پیلس سے گرفتار کیا ہے، آپریشن کی قیادت اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر عمران ملک کررہے تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں