Friday, 02 June, 2023
جنوبی وزیرستان: خود کش حملہ، 2 فوجی جوانوں سمیت 4 شہید

جنوبی وزیرستان: خود کش حملہ، 2 فوجی جوانوں سمیت 4 شہید

راولپنڈی - پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں خود کش حملہ کے دوران پاک فوج کے دو جوانوں سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی سکیورٹی اہلکاروں کے پاس اڑا دی، دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے نائیک سید اللہ شاہ اور سپاہی جواد خان شہید ہو گئے۔

دھماکے کے باعث خیبر پختونخوا پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کانسٹیبل حکیم جان اور ایک معصوم شہری بھی شہید ہو گیا جبکہ سکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی سے بڑی تباہی کو روک لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے معصوم جانوں کو بچانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادر فوجیوں اور معصوم شہریوں کی ایسی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  40711
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شر پسند جناح ہاؤس سے لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے ہیں جسے آرمی برآمد کرے گی، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ملے گی۔
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے آئی ایم ایف مشن کے بیان کو پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل نہ ہوئی
وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مذاکرات کا امکان مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مکالمہ جمہوری عمل کا حصہ ہے جس کی بدولت جمہوریت مستحکم ہوتی ہے اور ایک میزپربیٹھ

مقبول ترین
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی پینک ختم ہونے کے بعد اچھے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے، ہم چاہتے ہیں آج آٹا 35 روپے اور چینی 52 روپے کلو ملے۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شر پسند جناح ہاؤس سے لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے ہیں جسے آرمی برآمد کرے گی، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ملے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ظہور پیلس سے گرفتار کیا ہے، آپریشن کی قیادت اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر عمران ملک کررہے تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں