Wednesday, 22 April, 2026
عزاداری سید الشہداء پر کوئی قدغن قبول نہیں کی جا سکتی، علامہ ساجد نقوی

عزاداری سید الشہداء پر کوئی قدغن قبول نہیں کی جا سکتی، علامہ ساجد نقوی

اسلام آباد - قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ایک جانب ملک سیاسی و معاشی بحران کا شکار ہے تو دوسری جانب عوام کی شہری و مذہبی آزادیوں کو سلب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ عزاداری سید الشہداء پر ایف آئی آرز، ناجائز فور شیڈول، زبان بندیاں اور اپنے ہی ملک میں عوام کی نقل و حرکت پر پابندیوں کے نوٹیفکیشن سے یہ امر واضح ہوتا ہے کہ موجودہ ملکی نظام دانستہ یا نادانستہ طور پر تباہی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔

جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں شیعہ علماءکونسل پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ "علماءو ذاکرین کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے واضح کیا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی موثر بنائی جائے جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے مصداق سب کو ایک ہی لاٹھی سے نہ ہانکا جائے۔ مذہبی اور شہری آزادیوں کو سلب کرنے سے اجتناب کیا جائے۔ انہوں نے آمدہ محرم الحرام سے قبل بے جا پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری سید الشہداءپر کوئی قدغن قبول نہیں کی جا سکتی یہ عوام کا بنیادی شہری اور مذہبی حق ہے۔ انہوں نے علماءو ذاکرین سمیت عوام کو ایپل کی کہ وہ ملک بھر میں عزاداری سید الشہداءکو پرامن اور بھرپور طریقے سے اتحاد و اخوت کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے منائیں۔

قبل ازیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ علامہ حافظ ریاض حسین نجفی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ افتخار حسین نقوی، علامہ محمد حسین اکبر، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ شیخ شفاءنجفی، علامہ جمعہ اسدی، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، علامہ سید ناظر عباس تقوی، شیخ مرزا علی، مفتی کفایت، زاہد علی آخونزادہ، مولانا باقر زیدی اور مولانا نثار احمد قلندری ،سربراہ منہاج الحسین علامہ محمد حسین اکبر ، مولانا باقر علی حیدری،مولانا سید باقر زیدی ، علامہ محمد جمعہ اسدی ، علامہ محمد کرار، علامہ سید اظہر عبا س شیرازی ، سید محمد نقی رضوی ،سجادہ نشین پیر سید نجف علی شاہ بلوٹ شریف، سمیت دیگر علماءکرام و ذاکرین عظام نے عزاداری سید الشہداءپر ایف آئی آرز کو غیر آئینی قرار دیتے مسترد کیا اور عزاداری بھرپور طور پر منانے کے عزم کا اظہار کیا۔ جبکہ فور شیڈول کو ظالمانہ اقدام سے تعبیر کرتے ہوئے اس اقدام کو عوام کے حقوق پر ڈالے کے مترداف قرار دیا۔

مقررین نے سابقہ حکومت کی وضع کردہ زائرین پالیسی کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس ہتھکنڈے سے عوام کو عازم زیارات مقدسہ ہونے سے نہیں روکا جا سکتا۔ مقررین نے نصاب تعلیم میں تبدیلیوں کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے وفاق المدارس شیعہ کی سفارشات کو بھی شامل نصاب کرنے کا مطالبہ کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر علماءو ذاکرین کی جانب سے 14 نکاتی قراردادیں بھی منظور کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  67056
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور دو طرفہ اہمیت کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اہم ترین مذاکرات کے پیشِ نظر حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 11 اپریل بروز ہفتہ کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دفاتر پر ہوگا، تاہم ایمرجنسی سروسز اور ہسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ایک طرف جہاں پاکستان کی ثالثی سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں، وہیں دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر حملوں میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں میں 254 لبنانی شہری شہید ہو گئے ہیں،
امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد خلیجی ممالک سمیت عالمی برادری نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے اسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا ہے۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں