Tuesday, 03 October, 2023
عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلیے 7 رکنی کمیٹی بنادی

عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلیے 7 رکنی کمیٹی بنادی

لاہور - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے 7 رکنی کمیٹی بنادی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مذاکراتی کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کمیٹی میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عون عباسی، مراد سعید اور حماد اظہر شامل ہیں۔

تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی حکومتی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ مذاکرات کر کے آئندہ الیکشن کے سلسلے میں لائحہ عمل طے کرے گی۔قبل ازیں عمران خان نے کئی رہنماؤں کے پارٹی سے علیحدگی کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کے خالی ہونے والے عہدوں پر بھرتیاں شروع کرتے ہوئے عمر ایوب خان کو پی ٹی آئی کا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق عمر ایوب خان بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی پارٹی کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔ واضح رہے کہ اسد عمر کے استعفے کے بعد سیکریٹری جنرل کا عہدہ خالی ہوگیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  75792
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ شہدا کی یادگار جلانے اور ملک میں آگ لگانے والے دہشت گردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کی 7 مذاکراتی کمیٹی کے اعلان پر نواز شریف
وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے تحت سخت کارروائی کی توثیق کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں شرکا نے 9 مئی کے واقعات
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے پر تشدد مظاہروں اور ملک دشمن عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں پرتشدد مظاہروں کے دوران جی ایچ کیو پر حملے کی تحقیقات کے لیے پولیس کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے

مقبول ترین
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں
وزیراعظم نے مردم شماری سے متعلق کہا کہ جو مردم شماری ہوئی ہے اسی پر انتخابات کرائے جائیں اور یہ ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے ہماری نہیں کیوں کہ ہماری مدت 12 اگست کو پوری ہوجائے گی
قومی اسمبلی نے سیکریٹ ایکٹ 1923ء میں ترامیم کا بل منظور کرلیا جس میں زمانہ جنگ کے ساتھ زمانہ امن کو بھی شامل کیا جاسکے گا، حکومت کو حالت امن میں بھی کسی بھی جگہ، علاقے، بری یا بحری راستے کو ممنوعہ قرار دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں