Saturday, 02 December, 2023
الیکشن کمیشن کا فیصلہ سازش قرار، عمران خان کا عدالت جانے کا اعلان

الیکشن کمیشن کا فیصلہ سازش قرار، عمران خان کا عدالت جانے کا اعلان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رات کو پارٹی اراکین کو بتادیاتھا کہ مجھے صبح نااہل کردیں گے اور ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔

اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان کا کہنا تھاکہ مافیا پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے، 25 مئی کو پولیس نے بےگناہ شہریوں پر تشدد کیا، میرے خلاف اور شہبازگل کیخلاف بھی دہشت گردی کے مقدمات درج کرائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی اتنے بڑے جلسے پاکستان میں نہیں ہوئے، مجھے پہلے ہی پتہ تھا اس کا رزلٹ کیا آنا ہے، رات کو پارٹی اراکین کو بتادیاتھا کہ مجھے صبح نااہل کردیں گے، تمام اراکین کو واٹس ایپ کے ذریعے بتایاتھا۔

ان کا کہنا تھاکہ سیاسی جماعتیں سکڑ کر فیملی پارٹیز ہوگئی ہیں، مجھے اور نوازشریف کو ایک طرف دکھایا جارہا ہے، نوازشریف چور ہے ، اس کے بچوں کے پاس بڑے بڑے محلات ہیں، میں کرکٹ کھیلتا تھا ، 34 سال پہلے میں نے فلیٹ لیاتھا، میں نے حلال کے پیسے سے فلیٹ خریدا تھا، اس کو بیچ کر پیسہ پاکستان لایا۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ میری جتنی بھی زندگی ہے ان چوروں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہے، الیکشن کمیشن مافیا کا حصہ ہے، جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں سے کہتا ہوں احتجاج ختم کردیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک کا وزیراعظم اور وزرا کو تحفے ملتے ہیں تو یہ سارت تحفے توشہ خانہ جاتے ہیں اور قانون کے تحت آدھی قیمت پر خرید سکتے ہیں، عدالت میں اس کیس کی ایک چیز بھی غیرقانونی نہیں نکلے گی۔ انہوں نے کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ کیس میں نا اہل قرار دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نااہل کیے جانے کے بعد عمران خان قومی اسمبلی کی نشست کے بعد پارٹی چیئرمین بھی نہیں رہ سکتے۔

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  15140
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں قومی توانائی بچت پلان کے تحت ملک بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس اقدام سے سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت ہوگی، ورکنگ خواتین میں 22 ہزار سکوٹیز
سینئر صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ خطیب فیصل مسجد پروفیسر ڈاکٹر قاری محمد الیاس نے پڑھائی، سیاسی، سماجی رہنمائوں، صحافی برادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
لاہور ہائیکورٹ ,وزیراعلیٰ پنجاب, سیکرٹری پنجاب اسمبلی, cm punjab, lahore high court, mubassir.com
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہنگامی حالت کے بغیر آرڈیننس کے اجرا کو آئین سے انحراف قرار دیتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے تحریری

مقبول ترین
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں
وزیراعظم نے مردم شماری سے متعلق کہا کہ جو مردم شماری ہوئی ہے اسی پر انتخابات کرائے جائیں اور یہ ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے ہماری نہیں کیوں کہ ہماری مدت 12 اگست کو پوری ہوجائے گی
قومی اسمبلی نے سیکریٹ ایکٹ 1923ء میں ترامیم کا بل منظور کرلیا جس میں زمانہ جنگ کے ساتھ زمانہ امن کو بھی شامل کیا جاسکے گا، حکومت کو حالت امن میں بھی کسی بھی جگہ، علاقے، بری یا بحری راستے کو ممنوعہ قرار دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں