Wednesday, 22 April, 2026
ارشد شریف کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی

ارشد شریف کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی

اسلام آباد - سینئر صحافی ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے بعد دس سے تیس منٹ کے اندر واقع ہوئی۔ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی، ارشد شریف کی لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا، ارشد شریف کے جسم کے مختلف اعضا کے نمونے لئے گئے۔

سینئر صحافی کے جسم کے نمونے فرانزک لیب بھیجوا دیئے گئے، فرانزک کے بعد پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی، پوسٹ مارٹم کیلئے درخواست مرحوم کی اہلیہ اور پولیس نے دی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز ہسپتال کے 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا، ان کے دل گردے پھیپھڑے، معدے اور جسم میں موجود دھات کے ٹکڑوں کے نمونے سائنس لیب بھجوائے گئے، ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے سے واقع ہوئی، موت گولیاں لگنے کے بعد دس سے تیس منٹ کے اندر واقع ہوئی۔

ترجمان پمز ہسپتال کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ رمنا پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے ، پمز آٹھ رکنی بورڈ نے ضروری سمجھا پوسٹ مارٹم میں ریڈیالوجسٹ کی خدمات لی جائیں، ریڈیالوجی کے ماہرین نے سٹی اسکین اور ایکسرے کروایا اور رپورٹ کے ساتھ منسلک کیا، جب تک سیمپلز کی فائنل رپورٹ نہیں آتی تب تک رپورٹ نہیں آئے گی۔

سینئر صحافی ارشد شریف کی فیصل مسجد میں نماز جنازہ ادا:
کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ خطیب فیصل مسجد پروفیسر ڈاکٹر قاری محمد الیاس نے پڑھائی، سیاسی، سماجی رہنماؤں، صحافی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، اعظم سواتی اور مراد سعید، سابق وزیراعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی نمازہ جنازہ میں شریک تھے، ان کے علاوہ صحافتی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پمز ہسپتال اسلام آباد میں ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، 8 رکنی میڈیکل بورڈ میں ارشد شریف کے اہل خانہ کی درخواست پر دو ڈاکٹرز شامل کیے گئے۔

پمز ہسپتال میں پوسٹم مارٹم کے دوران ارشد شریف کی میت کا ایکسرے اور سی ٹی اسکین بھی کروایا گیا، پمز کے پروفیسر ہاشم رضا نے بتایا کہ جو چیزیں فرانزک کیلئے بھیجیں گے ان پر کچھ دن لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ارشد شریف کو اتوار کی رات کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے سر پر گولی مار کر شہید کر دیا تھا، شروعاتی طور پر پولیس نے ارشد شریف کی ہلاکت کوشناختی غلطی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 
 
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  23026
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ بھارت غلطی سے سرحد پار کرنے والے بے گناہ پاکستانیوں، بالخصوص کشمیریوں، کو اس سازش میں زبردستی استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول بس کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کےعلاقےخضدار میں اسکول
قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دے دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا جس میں اعلیٰ فوجی حکام، وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر میں میرے سوا کوئی سواری نہیں کرتا، سیلاب کے دوران اگر ہیلی کاپٹر تفریح کیلئے استعمال کیا ہے تو پھر تنقید کرسکتے ہیں۔

مقبول ترین
ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران یہ راستہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو انہیں فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ایرانی بحریہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وفد کی ایرانی نمائندوں کے ساتھ ملاقات اچھی رہی اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا تھا، مگر سب سے اہم یعنی جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ امریکہ اور ایران مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں، جس سے ایران امریکہ جنگ روکنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 21 گھنٹوں تک طویل اور اعصاب شکن مذاکرات جاری رہے، تاہم اہم شرائط پر عدم اتفاق کے باعث کوئی ڈیل طے نہ پا سکی، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن واپس روانہ ہو گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں