![]() |
اسلام آباد - پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ لگتا ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوگا اسے پاکستان اور چین کے تعلقات کھٹک رہے ہیں۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ آئی ایم ایف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گول پوسٹ کو آگے بڑھا دیتی ہے، آئی ایم ایف بین الاقوامی سامراج کے ایجنٹ کا کردار ادا کرتی ہے، بین الاقوامی سامراج کو پاکستان اور چین کے تعلقات کھٹک رہے ہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے کہا کہ ہم تصدیق کرنا چاہتے ہیں کہ ان کا دیا گیا قرضہ چین کو ادائیگیوں کے لیے استعمال تو نہیں ہوگا، مجھے لگتا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوگا، پاکستان کو آئی ایم ایف اور بین الاقوامی سامراج کے چنگل سے نکلنا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ