Friday, 24 March, 2023
وزیراعظم اور آرمی چیف پشاور پہنچ گئے، ہنگامی اجلاس طلب

وزیراعظم اور آرمی چیف پشاور پہنچ گئے، ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد - وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل آصف منیر پشاور پہنچ گئے جہاں انہوں ںے پولیس لائنز دھماکے پر ہنگامی اجلاس طلب کیا، وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔

شہباز شریف اور جنرل آصف منیر نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور پشاور پالیس لائنز دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کی۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے جہاں انہوں ںے سانحہ پشاور کے افسوس ناک واقعہ کے بعد ہنگامی اجلاس اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو طلب کر لیا ہے۔

مریم اورنگ زیب کے مطابق امن و امان سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس دہشت گردی کے آج کے واقعے کے محرکات پر غور کرے گا، اجلاس میں واقعے پر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، وزیراعظم
قبل ازیں پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے مزید کہا کہ اللہ تعالی کے حضور سربسجود مسلمانوں کا بہیمانہ قتل قرآنی تعلیمات کے منافی ہے۔ اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا ثبوت ہے کہ حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ دہشت گرد پاکستان کے دفاع کا فرض نبھانے والوں کو نشانہ بنا کر خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کا ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم اور ادارے یکسو اور متحد ہیں۔ قوم اپنے شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورت حال پر جامع حکمت عملی اپنائیں گے۔ وفاق صوبوں کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کرے گا۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ صوبوں بالخصوص خیبرپختونخوا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی صلاحیت بڑھانے میں مدد فراہم کریں۔ وزیراعظم نے پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے کے شہدا کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لیے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  86319
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کی سرکاری ویب سائٹ پر ریکارڈ اپلوڈ کردیا۔ تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور، سابق وزراء اعظم، وفاقی وزراء اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں۔
نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کریں لیکن جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، دھمکیوں، گالم گلوچ کے سامنے سرنڈر نہیں کروں گا، پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت تشدد سے نہیں کار حادثے میں ہوئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے، سڑکوں پر افراتفری اور فتنہ و فساد اسی ایجنڈے کا حصہ ہے، یہ نہیں چاہتا کہ غریب عوام کو مہنگائی، معاشی دباﺅ
زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ مہنگائی میں پس گیا ہے، جن کو ملک پر مسلط کیا گیا ان کا پیسہ باہر پڑا ہے، کسی انسان، کسی ادارے کے سامنے کبھی جھکا

مقبول ترین
عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ زمان پارک موجود ہے، پولیس نے زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں، پولیس کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے زمان پارک پر چھاپے اور پی ٹی آئی کارکنوں کے ملک گیر احتجاج پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا ردعمل سامنے آگیا۔
عمران خان نے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پولیس مجھے پکڑنے اور جیل بھیجنے کے لیے آ گئی ہے، ان کا خیال ہے عمران خان جیل چلا جائے گا تو قوم سو جائے گی، آپ نے ان کو غلط ثابت کرنا ہے ، آپ نے ثابت کرنا ہے کہ آپ زندہ قوم اور نبیؐ کی امت ہیں
وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کی سرکاری ویب سائٹ پر ریکارڈ اپلوڈ کردیا۔ تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور، سابق وزراء اعظم، وفاقی وزراء اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں