Sunday, 25 September, 2022
وزارت اطلاعات کے تحت پانچویں قومی پرعزم ایوارڈ تقریب کا انعقاد

وزارت اطلاعات کے تحت پانچویں قومی پرعزم ایوارڈ تقریب کا انعقاد

اسلام آباد ۔ وزارات اطلاعات و نشریات کے تحقیقی و ابلاغیات پروجیکٹ پاکستان پیس کلیکٹو کے تحت انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں پانچویں قومی پرعزم ایوارڈز 2021 کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیشہ ور صحافیوں کی کیٹگری میں ٹیکسٹ سٹوری پر معروف صحافی جاوید ملک کو پہلے ایوارڈ سے نوازا گیا دیگر مختلف زمروں میں فضل خالق، شیزہ مستسیم، سندس محبوب، سیما اقبال، ولید اکرم،شاہ رخ خان، موسی یاوری،عمر نفیس،احمد زولید، انعم نصیر، ظہیر مختار، فرقان عزیز، اقراء امتیاز ، محمد طلال اور غلام عباس کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

خطبہ استقبالیہ میں پروجیکٹ کے سی ای او میاں شبیر انور نے بتایا کہ ایک ہزار سے زائد شارٹ لسٹڈ دستاویزی فلموں،کہانیوں،تصاویر اور ڈیجیٹل پوسٹرز کو ندیم عمر تارڑ،قطرینہ حسین،پروفیسر کامران بٹ اور ہارون الرشید جیسے ایکسپرٹ کی جیوری کے سامنے رکھا گیا جنہوں نے انتہائی محنت اور عرق ریزی سے حتمی نتائج ترتیب دئیے۔ 

اس موقعہ پر سیکرٹری اطلاعات و نشریات محترمہ شاہرہ شاہد نے وزارت اطلاعات کے قومی ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو مبارک باد دی اور عندیہ دیا کہ وزارت آئندہ سالوں میں حقیقی ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے مزید اقدامات اٹھاۓ گی تا کہ ہمارے با صلاحیت قلمکار،فلمساز اور ڈیجیٹل ورک کے ماہرین پوری دنیا میں پاکستان کے ہیروز کو متعارف کروائیں جس سے پاکستان کا ایک دل کش اور مثبت چہرہ سامنے لانے میں مدد ملے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  82969
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان کدنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور کے دورہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کسی ایک کو گھر یا نوکری نہیں دی اور ان کے پاس ایک لمحہ نہیں تھا کہ عوام کی فکر کریں لیکن عوام سے جھوٹے وعدے کئے۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ کی کابینہ کوبھیجی گئی سمری پرگزشتہ کابینہ اجلاس میں منظوری دی گئی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کا اطلاق ان پاکستانیوں پر ہوگا جو ایک سے زائد شناخت رکھتے ہیں۔
وزارت داخلہ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا۔ وزارت داخلہ نے لندن میں مقیم میاں نواز شریف کو 10 سال مدت معیاد کا حامل پاسپورٹ جاری کیا ہے۔
بلوچستان میں آواران کے قریب کاہان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ کے دوران میجر شاہد بشیر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔

مقبول ترین
برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم مختصر علالت کے بعد 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے ان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد رائل فیملی کے افراد نے بکنگم پیلس میں آنے شروع کردیا تھا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنے بیان کی خود وضاحت کریں، ان کے کہنے کا کیا مقصد تھا؟
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش افسوسناک ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو قرض کی ادائیگی سے متعلق پروگرام کی منطوری دے دی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایم ایف کی جانب سے دی جانے والی منظوری سے متعلق کہا کہ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں