Wednesday, 16 June, 2021
سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، بابر ون ڈے کپتان بھی مقرر

سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، بابر ون ڈے کپتان بھی مقرر
فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقررکرنے کے ساتھ ہی قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔بابر اعظم کی کٹگری اے میں جگہ برقرار ہے جبکہ ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی کٹگری اے میں ترقی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے اٹھارہ قومی کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ پیش کیا گیا ہے ، بابر اعظم کی کٹگری اے میں جگہ برقرار ہے جبکہ ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی کٹگری اے میں ترقی ہوئی ہے۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی اظہر علی کریں گے۔ نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی کٹگری اے میں شامل ہوگئے ہیں۔

بی کیٹیگری میں نو قومی کرکٹرز شامل ہیں، سابق وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد اور یاسر شاہ کی سنٹرل کنٹریکٹ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ دونوں کٹگری بی میں آ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ عابد علی، محمد رضوان، شان مسعود، اسد شفیق ، حارث سہیل ، محمد عباس اور شاداب خان بھی بی کیٹیگری میں شامل ہیں۔

امام الحق کی تنزلی ہوئی ہے وہ فخر زمان اور عثمان شنواری اور آل راونڈر عماد وسیم کے ساتھ سی کیٹیگری میں شامل ہیں۔

افتخار احمد اور نسیم شاہ کو پہلی مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے ان دونوں کھلاڑیوں کو کیٹیگری سی دی گئی ہے۔ نوجوان کرکٹرز کی کیٹیگری میں محمد حسنین، حارث روف اور حیدر علی کو شامل کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  54310
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وقاریونس نے پاک بھارت مقابلوں کو عالمی کرکٹ کیلیے ناگزیر قرار دے دیا۔ 95 فیصد شائقین روایتی حریفوں کے میچز دیکھنا چاہتے ہیں۔

مقبول ترین
مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت کے بعد غزہ کی جانب سے یروشلم پر راکٹ حملے کیے گئے ہیں جس کے جواب میں اسرائیل نے بھی غزہ پر فضائی حملہ کردیا، نتیجے میں تین بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے
سعودی عرب اور ایران کے درمیان عوامی سطح پر پہلی بار بات چیت کی تہران نے تصدیق کی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ خلیج فارس خطے
پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے عیدالفطر کے احترام میں تین روزہ فائر بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم ان تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں جو تشدد میں کمی لانے کا باعث
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک کے 16شہروں میں کورونا کیسز کی شرح بہت زیادہ ہے، جہاں سول اداروں کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کردی گئی ہے۔ راولپنڈی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں