Friday, 02 June, 2023
پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا جائزہ لیا جارہا ہے، وزیر دفاع

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا جائزہ لیا جارہا ہے، وزیر دفاع

 اسلام آباد - وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے لیکر اب تک شواہد مل رہے ہیں کہ تحریک انصاف نے باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ حملے کیے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا جائزہ لیا جارہا ہے، عسکری و سرکاری تنصیبات پر حملہ عمران خان کا آخری حربہ تھا ، اس کے گھناؤنے عزائم تھے جو دشمن کے ہو سکتے ہیں ، عمران خان نے فوج کو اپنا حریف سمجھ لیا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کےواقعات میں ریاست کی رٹ کوچیلنج کیا گیا، گرفتار ملزمان خود قبول کررہے ہیں کہ حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے کررکھی تھی۔ تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  20673
کوڈ
 
متعلقہ خبریں
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شر پسند جناح ہاؤس سے لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے ہیں جسے آرمی برآمد کرے گی، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ملے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ظہور پیلس سے گرفتار کیا ہے، آپریشن کی قیادت اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر عمران ملک کررہے تھے۔
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے آئی ایم ایف مشن کے بیان کو پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل نہ ہوئی

مقبول ترین
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی پینک ختم ہونے کے بعد اچھے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے، ہم چاہتے ہیں آج آٹا 35 روپے اور چینی 52 روپے کلو ملے۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شر پسند جناح ہاؤس سے لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے ہیں جسے آرمی برآمد کرے گی، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ملے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ظہور پیلس سے گرفتار کیا ہے، آپریشن کی قیادت اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر عمران ملک کررہے تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں