![]() |
راولپنڈی - چیف آف آرمی اسٹاف حافظ عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، پوری قوم کو سپاہی عمران شہید پر ناز ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان کے حوالے سے جنرل سید عاصم منیر نے پولیس لائن اسلام آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس کے آفیسرز، جوانوں، پولیس کے شہداء کے لواحقین سے خطاب کیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وہ شہداء جنہیں اللہ رب العزت نے حیاتِ جاوداں عطا فرما دی، اُنکی قربانیوں کو کوئی زائل نہیں کرسکتا۔
خیال رہے کہ کچھ دن قبل سپاہی عمران شہید کی بیٹی کے ویڈیو بیان نے قوم کو اشکبار کر دیا تھا جس میں اس نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کی تھی، سپاہی عمران 12 اپریل 2022 کو انگور اڈہ وزیرستان میں شہید ہوئے تھے، مرحوم کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان سے تھااور ورثاء میں بیوہ اور پانچ بچے چھوڑے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ