Tuesday, 15 October, 2024
آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل: رضا ربانی نے مسودہ کی کاپی پھاڑ دی

آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل: رضا ربانی نے مسودہ کی کاپی پھاڑ دی

 اسلام آباد - سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ میں ایک صدی پرانے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 کی مخالفت کرتے ہوئے مسودہ کی کاپی پھاڑ دی۔ واضح رہے کہ مذکورہ بل منظوری کے لیے سینیٹ میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے پیش کیا جانا تھا تاہم ان کی عدم موجودگی پر ’’متنازع‘‘ ترمیمی بل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔

ن لیگ کی حکومت نے ایک صدر پرانا آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 کو قومی اسمبلی سے خاموشی سے منظور کیا۔ اس بل کو سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے اراکین سینیٹ اور اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے جس کے تحت خفیہ ایجنسیوں کو کسی بھی شہری کو قانون کی خلاف ورزی کے شبے میں حراست میں لیا جا سکے گا۔

سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پیپلز پارٹی نے ایوان میں قانون سازی کے لئے بھیجا، مجھے لگتا ہے میں ایوان میں نہیں ’’راجو اڑے‘‘ بھیجا گیا ہوں، مطلب اگر کوئی وزیر کہے بل کو پاس کیا جائے تو ہم ویسا ہی کریں؟

تفصیلات کے مطابق اپویشن اراکین کے علاوہ بل کی پیپلز پارٹی، جے یو آئی، جماعت اسلامی، ایم کیوایم اور لیگی سینیٹر افنان اللہ نے بھرپور مخالفت کی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل 2023 پیش کیے جانے بعد سینیٹ میں شدید مخالفت اور شور شرابے کے باعث چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو واپس بھجوا دیا۔۔

علاوہ ازیں ایوان میں سانحہ باجوڑ پر بحث کے دوران وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا طالبان واپس افغانستان جاچکے تھے، سابقہ حکومت نے انکے ساتھ مذاکرات کیوں کئے؟

وفاقی وزیر رانا تنویر نے ہائیر ایجوکیشن بل پیش کیا جس پر حکومتی و اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا۔ چئیرمین سینٹ نے ارکان کے احتجاج کے بعد ہائیر ایجوکیشن بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  39568
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں، جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے راولپنڈی میں کمیٹی چوک پر لگے کنٹینرز ہٹا دیے گئے
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، پاکستان نے حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے کارروائی کی۔
قومی اسمبلی نے سیکریٹ ایکٹ 1923ء میں ترامیم کا بل منظور کرلیا جس میں زمانہ جنگ کے ساتھ زمانہ امن کو بھی شامل کیا جاسکے گا، حکومت کو حالت امن میں بھی کسی بھی جگہ، علاقے، بری یا بحری راستے کو ممنوعہ قرار دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی پر لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 اعلیٰ فوجی افسران کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے جبکہ سازش میں ملوث منصوبہ سازوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔

مقبول ترین
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حسن نصر اللہ کا قتل اسرائیل کی بزدلانہ دہشت گردی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی پوری زندگی اسرائیل کے خلاف بھر پور جدوجہد سے عبارت ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبروں کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں سے متحد ہونے اور ’لبنان کے عوام اور حزب اللہ
احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں، جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے راولپنڈی میں کمیٹی چوک پر لگے کنٹینرز ہٹا دیے گئے
عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک روز قبل لبنان کے شہر بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ لبنانی حریت پسند تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں