Monday, 27 June, 2022
سرکاری افسران کے ایگزیکٹو الاؤنس میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ

سرکاری افسران کے ایگزیکٹو الاؤنس میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ

 اسلام آباد - وفاقی کابینہ نے گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران کے ایگزیکٹیو الاؤنس میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے کی اصولی منظوری دیدی۔ صوبوں کی طرز پر وفاق میں بھی افسران کو بنیادی تنخواہ کے ڈیڑھ سو فیصد کے برابر ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب ،کے پی کے ،سندھ میں ایگزیکٹو الاؤنس پہلے سے ہی لاگو ہے۔

بجٹ میں گریڈ 22 کے افسران کو ڈسپیرٹی الاؤنس دینے اور گریڈ 20 تا 22 کے افسران کو ملنے والا اردلی الاؤنس 14 ہزار روپے سے بڑھاکر 25 ہزار روپے تک کرنے کی تجویز ہے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کے اطلاق سے متعلق دو تجاویز ہیں۔  پہلی تجویز کے مطابق تمام ایڈہاک الاؤنسز ضم کرکے بنیادی تنخواہ پر پندرہ فیصد اضافہ دیا جائے لیکن اس صورت میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بہت زیادہ ہوگا۔

دوسری تجویز ہے کہ موجودہ بنیادی تنخواہ پر ہی پندرہ فیصد اضافہ دیا جائے جس کے بعد ایڈہاک الاؤنسز ضم کئے جائیں۔ اس کے نتیجے میں یکم جولائی سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو پنشن کی صورت میں فائدہ پہنچے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  40903
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر وفاقی حکومت کو جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم کے بعد شیریں مزاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیا گیا ہے اور انہیں خاتون پولیس اہلکار لے کر عدالت پہنچیں۔
شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن عملے کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں، تفتیش اور تحقیقات کے نتیجے میں اگر گرفتاری ناگزیر ہے تو قانون اپنا رستہ خود بنالے گا، شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا۔
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو اسلام آباد میں واقع ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے اسلام آباد میں واقع ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کرلیا
وزیراعظم شہبازشریف نے دیامیر بھاشا ڈیم 2026ء تک مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا، انہوں نے ڈیم کے دورے کے دوران جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنیوالی پاکستانی

مقبول ترین
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب کب تک ہماری مدد کرتے رہیں گے؟ ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا، آئی ایم ایف سے تمام شرائط طے ہوگئیں اگر کوئی نئی شرط نہ آئی تو معاہدہ جلد ہوجائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ موجودہ صورتحال میں
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 21 جون کو عالمی یومِ ہائیڈروگرافی منایا جاتا ہے جس کا مقصد ہائیڈروگرافی اور سمندروں سے متعلق معلومات میں اضافہ اور اس کے کردار کے حوالے سے آگہی پیدا کرنا ہے۔ عالمی ادارہ برائے
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہو جائے گا۔ اسلام آباد میں سینیٹ کی فنانس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر خزانہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے صدر ڈاکٹر مارکس نے کہا ہے کہ فی الحال پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا جا رہا، اسلام آباد نے 34 نکات پر مشتمل 2 ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل کر لیا ہے۔ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں