Friday, 24 March, 2023
اپنے گھٹنے سیاہ فاموں کی گردنوں سے ہٹاؤ، ال شارپٹن

اپنے گھٹنے سیاہ فاموں کی گردنوں سے ہٹاؤ، ال شارپٹن

واشنگٹن: انسانی حقوق کے رہنما ال شارپٹن نے جارج فلائیڈ کی یادگاری تقریب سے خطاب میں کہا کہ اپنے گھٹنے سیاہ فاموں کی گردنوں سے ہٹاؤ۔  تبدیلی آنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل سیاہ فام شہری کی میت مینیاپلیس کی نارتھ سینٹرل یونیورسٹی لائی گئی تواحترام میں پولیس اہلکاروں نے بھی گھٹنے ٹیک دیے۔ تقریب سے انسانی حقوق کے رہنما ال شارپٹن نے انتہائی جذباتی خطاب کیا اور اپنی تقریر میں کہا کہ پولیس اہلکار نے گھٹنا فلائیڈ کی نہیں بلکہ تمام سیاہ فاموں کی گردن پر رکھا تھا، انہوں نے کہا کہ تبدیلی آنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

جارج فلائیڈ کی یادگاری تقریب میں جیسی جیکسن، سینیٹر ایمی کلوبوچار اور گورنر ٹم والز سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

دوسری جانب فلائیڈ کے قتل میں ملوث تینوں اہلکاروں نے ضمانت کرالی ہے، جج نے تینوں ملزمان کی ساڑھے 7 لاکھ ڈالر فی کس کے لحاظ سے ضمانت منظور کی ہے۔

امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ زیادہ تر افریقن امریکنز کا ملک کے نظام انصاف پر اعتماد ہی نہیں۔

جارج فلائیڈ کی یاد میں تقریب واشنگٹن میں بھی ہوئی جس میں ڈیموکریٹ سینیٹرز نے گھٹنے ٹیک کر مقتول کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اسپیکر نینسی پلوسی نے کہنا ہے کہ ڈیمو کریٹس نسلی اقلیتوں کے تحفظ اور پولیس اصلاحات کے لیے بل پیر کو پیش کریں گے ۔

یادگاری تقریب نیویارک میں بھی ہوئی جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر مئیر خطاب کے لیے آئے تو لوگوں نے ان کیخلاف نعرے لگائے۔

برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ  جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد امریکا میں جو کچھ ہو رہا ہے تباہ کن ہے۔

واضح رہے کہ جارج فلائیڈ کے قتل کے دسویں روز مظاہروں میں کمی آگئی ہے، احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کےدوران کم سے کم 10 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے معاملے پر سیاہ فاموں کی حمایت میں آوازبلند کرتے ہوئے آئی سی سی سے سیاہ فاموں کے ساتھ ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔

 ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل نے  امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے معاملے پر سیاہ فاموں کی حمایت میں آواز  اٹھاتے ہوئے کہا کہ باقی لوگوں کی زندگی کی طرح سیاہ فاموں کی زندگی بھی اہمیت رکھتی ہے۔

مظاہروں کا سلسلہ دیگر ممالک میں بھی پھیل چکا ہے۔ برطانیہ اور فرانس میں  ہزاروں لوگوں نے احتجاج کیا ۔ لندن میں  مظاہرین  سیاہ فام لوگوں کی زندگیاں معنی رکھتی ہیں  کے نعرے لگاتے رہے ۔ فلائیڈ کی یاد میں اسپین میں شمعیں روشن کی گئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  81965
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
امریکا نے ایک بار پھر پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت سے انکار کر دیا۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے کہہ رہے ہیں امریکی مداخلت کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، شہبازشریف کے نیشنل سیکیورٹی میٹنگ
وینیزویلا کے وزیر خارجہ خورخے اریزا (Jorge Arreaza) نے امریکی پابندیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئل ٹینکروں کے وینزنیلا میں داخلے سے متعلق امریکی اقدامات پوری قوم پر حملہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ وینزویلا نے تیل لوڈ کرنے کے لئے آئل ٹینکروں کے وینزویلا میں داخلے پر پابندی سے متعلق امریکی اقدام کو
سابق امریکی صدر براک اوباما نے امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے معاملے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ جارج فلائیڈ کی موت نے امریکا میں منظم نسلی امتیاز کو نمایاں کیا ہے۔
امریکی جرنیلوں نے صدر ٹرمپ کے کہنے پر فوج کو مظاہرین کے خلاف استعمال کرنے سے انکار کر دیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ اپنے موقف سے پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے، واشنگٹن کے باہر تعینات فوجی واپس شمالی کیرولائنا بھیج دیے گئے۔

مقبول ترین
عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ زمان پارک موجود ہے، پولیس نے زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں، پولیس کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے زمان پارک پر چھاپے اور پی ٹی آئی کارکنوں کے ملک گیر احتجاج پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا ردعمل سامنے آگیا۔
عمران خان نے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پولیس مجھے پکڑنے اور جیل بھیجنے کے لیے آ گئی ہے، ان کا خیال ہے عمران خان جیل چلا جائے گا تو قوم سو جائے گی، آپ نے ان کو غلط ثابت کرنا ہے ، آپ نے ثابت کرنا ہے کہ آپ زندہ قوم اور نبیؐ کی امت ہیں
وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کی سرکاری ویب سائٹ پر ریکارڈ اپلوڈ کردیا۔ تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور، سابق وزراء اعظم، وفاقی وزراء اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں