Thursday, 13 February, 2025
’’حکومتیں صحافیوں کے مسائل و مشکلات حل کریں، اکرام الدین‘‘

’’حکومتیں صحافیوں کے مسائل و مشکلات حل کریں، اکرام الدین‘‘

جرمنی ۔ انٹرنیشنل دنیا میں صحافیوں کو درپیش سنجیدہ مسائل کے بروقت حل کے حوالے سے صحافتی امور پر ویڈیو لنک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ویڈیو لنک میٹنگ میں صدر، ینگ جرنلسٹس سوسائٹی انٹرنیشنل حاجی وقار یعقوب، بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے بانی و مرکزی صدر اکرام الدین، انفارمیشن سیکرٹری، وائے جے ایس آئی،مس ابیر الور ایڈووکیٹ سمیت دنیا بھر سے سینئر صحافتی رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔

 بانی و مرکزی صدر جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن اکرام الدین کا میٹنگ میں کہنا تھا کہ پوری دنیا کی حکومتیں صحافیوں کو درپیش مسائل و ان کی مشکلات کے بروقت حل میں اہم کردار ادا کریں۔اور صحافیوں کو درپیش سنجیدہ مسائل کےلئے حل کےلئے وہ تمام صلاحیتیں بروکار لایں گے۔

انفارمیشن سیکرٹری،وائے جے ایس آئی مِس ابیر الور ایڈووکیٹ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافی حضرات ملک و قوم کا عظیم ترین سرمایہ ہے۔

صدر ینگ جرنلسٹس سوسائٹی انٹرنیشنل حاجی میاں محمد وقار یعقوب نے میٹنگ میں دنیا کو یادہانی کروائی کہ کرونا وائرس جیسی عالمی وبا کے موقع پر صحافی حضرات اپنی خدمات کو احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں جو قابل ستائش و قابل تعریف ہیں۔

صحافی حضرات نے ہمیشہ ہر ظلم و جبر و نا انصافی کے خلاف آواز بلند کی ہے کرپشن اور ہر بدعنوانی کے خلاف صحافی حضرات نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے جو ملک و قوم کیلئے فخر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ ظلم و نا انصافی شروع ہے متعدد حکومتی فنڈز اور دیگر امدادی پیکیجز سے ابھی تک صحافی حضرات محرومی کا شکار ہے بہت سے صحافی حضرات کرونا وائرس عالمی وبا کا شکار ہوئے ہے لیکن کسی کے ساتھ حکومتی تعاون نہیں ہوا۔

 کرونا وائرس سے چند صحافی انتقال بھی کر گئے لیکن ابھی تک حکومتوں نے ان صحافیوں کیلئے کوئی ریلیف اور دیگر فنڈ، مختص نہیں کئے جو صحافیوں کے ساتھ کسی ظلم سے کم نہیں۔

جس طرح ڈاکٹرز،حضرات نے کرونا وائرس کے موقع پر عوام کی بھرپور خدمت کی،اس سے زیادہ خدمت صحافی حضرات نے بھی کی ہے،صحافت کسی بھی ریاست کا اہم ستون ہے لیکن صحافیوں کے حق میں کسی سیاسی جماعت نے ابھی تک آواز بلند نہیں کی، جو صحافت کی توہین ہے۔

 دیگر صحافی رہنماؤں نے کہا کہ یونائیٹڈ نیشن سے مطالبہ ہے کہ صحافیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات برقت حل ہو سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  76132
کوڈ
 
   
مقبول ترین
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حسن نصر اللہ کا قتل اسرائیل کی بزدلانہ دہشت گردی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی پوری زندگی اسرائیل کے خلاف بھر پور جدوجہد سے عبارت ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبروں کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں سے متحد ہونے اور ’لبنان کے عوام اور حزب اللہ
احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں، جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے راولپنڈی میں کمیٹی چوک پر لگے کنٹینرز ہٹا دیے گئے
عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک روز قبل لبنان کے شہر بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ لبنانی حریت پسند تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں