![]() |
کابل ۔ افغانستان میں قیام امن اور خطے میں تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان، امریکا، افغانستان اور ازبکستان پر مشتمل سفارتی پلیٹ فارم قائم کردیا گیا۔ امریکی دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سفارتی پلیٹ فارم کا قیام تاشقند میں جاری سنٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیا کانفرنس کے موقع پر عمل میں آیا۔
اس موقع پر افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے علاوہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ موجود تھے۔ پلیٹ فارم کے باقاعدہ اجلاس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور ازبک صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات میں افغانستان کے معاملے پر نیا بلاک تشکیل دینے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق اس نئے بلاک میں ازبکستان، تاجکستان، ایران اور ترکی شامل ہوں گے۔ یہ بلاک افغان مسئلے کے پرامن حل کیلئے کوششیں کرے گا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ازبک صدر کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ