Wednesday, 16 June, 2021
امریکہ دہشتگردوں کے ساتھ ملا ہوا ہے، صدر کیوبا

امریکہ دہشتگردوں کے ساتھ ملا ہوا ہے، صدر کیوبا
فائل فوٹو

کیوبا کے صدر نے کہا ہے کہ واشنگٹن نہ صرف دہشتگردی کے خلاف کچھ بھی نہیں کر رہا بلکہ وہ خود دہشتگردوں کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ امریکہ کے حکام نے بد بینی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے خاموشی کے بجائے توہین آمیز اقدامات کا سہارا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیوبا کے صدر نے امریکی حکومت کی طرف سے مسلسل جھوٹ بولنے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نہ صرف دہشتگردی کے خلاف کچھ بھی نہیں کر رہا بلکہ وہ خود دہشتگردوں کے ساتھ ملا ہوا ہے۔

مٹرو پولیٹانا ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کیوبا کے صدر میگل دیازکانل Miguel Díaz-Canel نے اپریل کے مہینے میں واشنگٹن میں کیوبا کے سفارتخانے پر ہونے والے حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایک ٹوئیٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ کیوبا کو سفارتخانے پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی تحقیقاتی رپورٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔ 

کیوبا کے صدر نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ امریکہ کے حکام نے بد بینی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے خاموشی کے بجائے توہین آمیز اقدامات کا سہارا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام جھوٹ بولتے ہیں، توہین کرتے ہیں کیوں کہ ان میں حقیقت کو بیان کرنے کی جرات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایک مسلح شخص نے اپریل کے مہینے میں واشنگٹن میں کیوبا کے سفارتخانے پر فائرنگ کی جس سے سفاارتخانے کی عمارت کو نقصان پہنچا۔

دوسری طرف گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان کے اعلیٰ مذاکرات کار ملّا عبدالغنی برادر سے  ٹیلی فون پر 35 منٹ تک بات چیت کی تھی۔

یاد رہے کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کیوبا پر وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو کی مدد کرنے کا الزام لگایا تھا جس کی حکومت بھی امریکی پابندیوں کے نشانے پر ہے۔

اس سے قبل دیاز کنیل نے اپنے ٹوئیٹرپیغام میں کہا تھا کہ وینزویلا سے کیوبا کیلئے تیل کی ترسیل پر 6 بحری جہازوں کی پابندیاں ٹرمپ کا دوبارہ حملہ ہے جو نا انصافی اور خود پسندانہ پابندیوں کیلئے کافی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  11317
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر کے عوام کو خوش خبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک کورونا کی ویکسین تیار ہو جائے گی۔ ڈاکٹر سوامی ناتھن کا کہنا تھا کہ انسداد ملیریا دوا ہائیڈروکسی کلوروکین کورونا وائرس انفیکشن کے علاج میں مفید نہیں ہے۔
انٹرنیشنل دنیا میں صحافیوں کو درپیش سنجیدہ مسائل کے بروقت حل کے حوالے سے صحافتی امور پر ویڈیو لنک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ویڈیو لنک میٹنگ میں حاجی وقار یعقوب، چیف اکرام الدین، مس ابیر الور ایڈوکیٹ اور سمیت دنیا بھر سے سینئر صحافتی رہنماوں نے ویڈیو لنک کے زریعے میٹنگ میں شرکت کی۔
وینیزویلا کے وزیر خارجہ خورخے اریزا (Jorge Arreaza) نے امریکی پابندیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئل ٹینکروں کے وینزنیلا میں داخلے سے متعلق امریکی اقدامات پوری قوم پر حملہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ وینزویلا نے تیل لوڈ کرنے کے لئے آئل ٹینکروں کے وینزویلا میں داخلے پر پابندی سے متعلق امریکی اقدام کو
انسانی حقوق کے رہنما ال شارپٹن نے جارج فلائیڈ کی یادگاری تقریب سے خطاب میں کہا کہ اپنے گھٹنے سیاہ فاموں کی گردنوں سے ہٹاؤ۔ تبدیلی آنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

مقبول ترین
مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت کے بعد غزہ کی جانب سے یروشلم پر راکٹ حملے کیے گئے ہیں جس کے جواب میں اسرائیل نے بھی غزہ پر فضائی حملہ کردیا، نتیجے میں تین بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے
سعودی عرب اور ایران کے درمیان عوامی سطح پر پہلی بار بات چیت کی تہران نے تصدیق کی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ خلیج فارس خطے
پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے عیدالفطر کے احترام میں تین روزہ فائر بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم ان تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں جو تشدد میں کمی لانے کا باعث
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک کے 16شہروں میں کورونا کیسز کی شرح بہت زیادہ ہے، جہاں سول اداروں کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کردی گئی ہے۔ راولپنڈی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں